ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس میں کمی ریکارڈ
ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لیبارٹری رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 75 مقامات کے نمونے پولیو فری نکلےجبکہ 10 نمونوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔بلوچستان کے 23 سیوریج نمونوں میں سے 22 منفی اور ایک مثبت نکلا،خیبر پختونخوا میں 24 نمونے پولیو فری جبکہ 7 میں وائرس موجود ہے۔ پنجاب میں 15 مقامات کے نمونےمنفی اور 12مثبت پائے گئے،سندھ کے 10 نمونےنیگیٹو اور 19 مثبت نکلے۔ اسلام آباد میں ایک مقام پرنمونہ منفی اورتین میں وائرس پایا گیا,آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کےتمام نمونے منفی ہیں،تمام ٹیسٹ قومی ادارہ صحت کی پولیو ریجنل لیبارٹری میں کیے گئے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں