اشاعتیں

انٹرٹینمنٹ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عاطف اسلم کے والد لاہور میں انتقال کر گئے

تصویر
 معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد چوہدری محمد اسلم لاہور میں انتقال کرگئے۔ پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے والد چوہدر محمد اسلم لاہور میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری محمد اسلم کی نماز جنازہ آج ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

تصویر
 سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بےنظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بختاور بھٹو  پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو خوشی کی خبر سے آگاہ کیا،اور اللہ کی اس نعمت پر شکر ادا کیا، بختاور بھٹو نے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔ بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ کے بعد مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہےکہ بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021ء کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے بڑیے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

شاہ رخ خان اپنی منیجرپوجا کو ماہانہ کتنی تنخواہ دیتے ہیں ؟ جانئے

تصویر
 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی کا ان کی زندگی خصوصاً 2012 کے بعد سے بڑا اہم کردار رہا ہے۔ پوجا نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ مصروفیات کو ترتیب دیتی ہیں بلکہ وہ ان کی ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ اور آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کاروباری معاملات کی بھی نگرانی کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اپنی مینیجر پوجا ددلانی کو 60 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں اور ان کی  سالانہ آمدن 7 سے 9 کروڑ روپے ہے۔ 2021ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ان کے اثاثہ جات کی کل مالیت کا اندازہ 40 سے 50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور فلم انڈسٹری کی ایک کامیاب خاتون ہیں۔ پوجا کا لائف اسٹائل ان کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ کئی لگژری کاروں کی مالک ہیں اور گزشتہ برس وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ’فورچیون ہائیٹس‘ میں اپنی نئی رہائشگاہ میں منتقل ہوئی تھیں جس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 6 سے 8 کروڑ روپے کے درمیان تھی۔ انہوں نے اپنے نئے گھر کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں۔ پوجا ددلانی کے شوہر کا نام ہتیش گرنانی ہے جو 2008ء س...

شاہ رخ خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل، چیک اپ کے بعد ڈسچارج

تصویر
 بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان  کی گرمی کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تاہم ضروری چیک کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ابتدائی طبی علاج کے بعد شاہ رخ خان کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔شاہ رخ خان نے منگل کو احمد آباد میں آئی پی ایل میچ دیکھا، میچ ختم ہونے کے بعد وہ رات کو دیر سے  مقامی ہوٹل پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبح شاہ رخ کی حالت خراب ہونے کے بعد ان کو تقریباً دوپہر 1 بجے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی صحت اب ٹھیک ہے اور انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ احمد آباد کا شمار بھارت کے گرم ترین  شہروں میں کیا جاتا ہے، گزشتہ روز وہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب تھا اور محکمہ موسمیات نے شہر میں ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہوا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

بھارتی اداکارہ ’ یامی گوتم ‘ کے گھر بیٹے کی پیدائش

تصویر
  ’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یامی گوتم اور اُن کے شوہر ہدایتکار ادتیہ دھر نے 20 مئی کی صبح اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو سُنائی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پینٹنگ کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیداش کا اعلان کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔ادتیہ دھر اور یامی گوتم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘وی ڈیوڈ’ رکھا ہے جبکہ ان کے بیٹے کی پیدائش ہندو مذہب کے خاص دن کے موقع پر ہوئی جو اس جوڑی کے لیے فخر کی بات ہے۔ اداکارہ اور ان کے شوہر نے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے  نومولود بیٹے کو اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔جوڑی نے مزید کہا کہ ہم اپنے بیٹے کے روشن مستقبل کے لیے پُرامید ہیں، ہمارا بیٹا بڑا ہوکر اپنے خاندان اور وطن کے لیے فخر کا باعث بنے گا۔ یاد رہے کہ سال 2021 میں یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری و ہدایتکار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی جس کا اعلان انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے...

معروف اداکارہ یمنی زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گرگئیں، ویڈیو وائرل

تصویر
  معروف اداکارہ یمنی زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گرگئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ یمنی زیدی کی جانب سے ویڈیو  شیئر کی گئی ہے،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک شوٹ میں مصروف تھیں ،جہاں وہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے اچانک گرگئی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سےپوسٹ میں کہا گیا کہ صدقے  نے انھیں بچا لیا،اتنا برا گرنے کے باوجود وہ زخمی نہیں ہوئیں ،انھیں صرف معمولی خراشیں آئی ہیں،،انہوں نے اپنا شوٹ بھی مکمل کیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو معاف کرنے کیلئے شرط رکھ دی

تصویر
 بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان کی جان بخشنے کے لیے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے معافی مانگنے کی شرط رکھ دی ۔ بھارتی میڈیا کے حوالےسے بتایاکہ   گزشتہ دنوں سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران گینگسٹر لارنس بشنوئی سے معافی مانگی تھی۔سومی علی نے کہا تھا کہ کالے ہرن کے شکار کے واقعے کو کئی سال گزر چکے ہیں، اُس وقت سلمان خان کی عُمر بھی کم تھی، اُن سے انجانے میں غلطی ہوگئی تھی لہٰذا میں بشنوئی گینگ کے سربراہ سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ اس واقعے کو بھول جائیں، میں سلمان خان کی طرف سے معافی مانگ رہی ہوں۔ سومی علی کے معافی نامے کے بعد بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے جوابی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم سومی علی کی طرف سے مانگی گئی معافی کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ قصوروار سومی علی نہیں بلکہ سلمان خان ہیں،  اگر سلمان خان خود آکر ہم سے اپنی غلطی کی معافی مانگ لیں گے تو ہم اُنہیں معاف کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور اداکار ہمیں یہ بھی یقین دہانی کروائیں کہ وہ مستقبل میں دوبارہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے اُن کا مزید کہنا تھا کہ سلمان...

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار مارا گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

تصویر
 بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گینگ وار کے دوران مبینہ طور پر مارے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے امریکی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیلی فورنیا میں گولڈی برار اور لکھبیر گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں گولڈی برار مارا گیا۔  گولڈی برار کا نام کینیڈا کی حکومت نے پچیس اہم ترین مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ گولڈی کے حریفوں آرش دلا اور لکبھیر کے گینگ کے ارکان نے  اس کے مبینہ قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم اس کے قریبی ساتھی اور جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی نے ابھی تک اس پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ خیال رہے کہ موسے والا قتل کے دو اور ملزمان بھارتی پنجاب کی جیل میں لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔ یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو پنجاب کے گاؤں مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، ریپر اس وقت 28 سال کے تھے اور اپنی شہرت اور کیریئر کے عروج پر تھے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں ...

ہالی ووڈ اداکار برنارڈ ہل 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تصویر
 ٹائٹینک اور لارڈ آف دی رنگز میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہالی ووڈ اداکار برنارڈ ہل 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ہالی ووڈ اداکار برنارڈ ہل کا انتقال اتوار کو ہوا جس کی تصدیق ان کے ایجنٹ لوکولسن نے کی۔ برنارڈ نے ٹائٹینک میں ’ کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ ‘ اور ’ لارڈ آف دی رنگز ‘ میں کنگ تھیوڈن کا کردار ادا کیا تھا۔ معروف اداکار کی موت کی خبر نشر ہونے کے بعد سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سکاٹش موسیقار باربرا ڈکسن نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ  برنارڈ واقعی ایک شاندار اداکار تھے، ان کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ اداکار کو ایلن بلیسڈیل کے مرکزی برطانوی ڈرامہ بوائز فرام دی بلیک اسٹف میں یوسر ہیوز کے کردار کے لیے بھی جانا جاتا تھا۔ برنارڈ ہل ہالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں جن کی 11 فلموں کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں    

پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے، بینائی جانے کا خدشہ

تصویر
 ممبئی:  بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈا اپنی بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق انڈین وزیر سوربھ بھردواج نے انکشاف کیا ہے کہ راگھو چڈا اپنی آنکھوں کی سرجری کیلئے برطانیہ میں ہیں اسی لئے وہ انتخابی مہم میں موجود نہیں ہیں۔ سوربھ بھردواج کے مطابق راگھو آنکھوں کی ایک پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کی بینائی جانے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ انڈین وزیر نے مزید کہا کہ راگھو چڈا کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں تاکہ وہ واپس آکر پارٹی کی انتخابی مہم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں    

دی ایمی گالا دبئی میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ ماہرہ خان لے اڑیں

تصویر
  دبئی:  پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو دبئی میں منعقدہ دی ایمی گالا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اداکارہ نے ایونٹ میں بہترین ڈیزائن کے کپڑوں کے ساتھ شرکت کی اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہے اور مداح اداکارہ کے مخصوص اسٹائل اور نفاست کو بہت پسند کررہے ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں

بھارتی اداکارہ نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

تصویر
 بہار: بھارت کی نامور بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں  مردہ پائی گئی ہیں۔ امریتا پانڈے کی لاش ان کے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اداکارہ نے خودکشی سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی۔ امریتا پانڈے کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کچھ ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں  

بھارتی پنجابی مشہور فلم ’ امر سنگھ چمکیلا ‘ کیلئے اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے 16 کلو وز ن بڑھایا

تصویر
 معروف بالی ووڈ ایکٹریس پرینیتی چوپڑا کو بلاک بسٹر فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں بہترین پرفارمنس دینے پر شائقین خوب سرا رہے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں بھاری قیمت بھی چکانا پڑی ۔  میڈیازا نیوزکے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ اس فلم کے لیے انہیں 16 کلو وزن بڑھانا پڑا تھا۔ پرینیتی کا کہنا تھا کہ میں اس فلم کے لیے ڈائریکٹر امتیاز علی سے جب ملنے گئی تو اس وقت میں بالکل فٹ اور سمارٹ تھی۔پرینیتی نے بتایا کہ وہ اس فلم کے لیے بہت پرجوش تھیں اسی لیے ڈائریکٹر امتیاز علی نے انہیں اس فلم میں کام کرنے کی آفر کی تاہم انہوں نے کہا کہ تم فلم کے کردار ’امر جوت کور‘ جیسی نہیں لگتی۔ پرینیتی نے بتایا کہ ڈائریکٹر امتیاز نے انہیں فلم میں کام کے لیے تقریباً 20 کلو گرام وزن بڑھانے کا کہا۔ پرینیتی کا کہنا تھا میں نے 2 سال کی محنت سے اپنا وزن اور جسامت کو پرفیکٹ بنایا تھا لیکن اس فلم میں کام کرنے کی اس قدر خواہش تھی کہ میں 2 سال کی محنت کو ایک منٹ میں بھول گئی اور تقریباً 16 کلو وزن بڑھانے میں کامیاب ہوگئی۔پرینیتی چوپڑا نے اس حوالے سے بتایا کہ وزن بڑھانے کے لیے وہ خوب کھاتی ت...

ڈچ اداکار اور ماڈل ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا

تصویر
 ڈچ اداکار، ماڈل اور فوک گلوکار ڈریس رویلونک کے بیٹے ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا۔ اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر غزہ میں جاری بحران کے تناظر میں  مسلم دنیا سے باہر کی متعدد بااثر شخصیات نے عقیدہ قبول کیا، ایسی ہی ایک قابل ذکر شخصیت جس نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے وہ ڈچ ماڈل اور گلوکار ڈونی رولونک ہیں۔ 27 سالہ ڈچ اداکار ڈونی رولونک نے جمعہ 19 اپریل کو اسلام قبول کیا اور ان کی اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک مسجد میں دیکھا گیا۔ سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے مذہب کو قبول کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونی رولونک کا کہنا تھا کہ میں نے یہ اپنے لیے کیا اور کسی وجہ کے بغیر کیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں

معروف امریکی اداکارہ و ٹک ٹاکر ایوا ایوان نے خودکشی کرلی

تصویر
معروف امریکی اداکارہ و ٹک ٹاکر ایوا ایوان نے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق ایوا ایوان نے ہفتے کے روز نیویارک سٹی میں قائم اپنے گھر میں پھندے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کیا، سوشل میڈیا انفلوئنسر کے حوالے سے پولیس کو اُن کے دوست سے اطلاع دی تھی۔ ٹک ٹاکر کے اہل خانہ نے بھی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے بہت زیادہ دکھ اور تکلیف کا لمحہ ہے، سوشل میڈیا انفلوئنسر کے کمرے سے اُن کی آخری تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے ذہنی امراض اور بالخصوص ڈپریشن کی وجہ سے زندگی کے خاتمے کی وجہ لکھی۔ واضح رہے کہ 29 سالہ ایوا سوشل میڈیا پر متحرک تھی اس کے ساتھ انہوں نے کلب ریٹ کے نام سے ایک مزاحیہ سیریز بھی بنائی تھی جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا تھا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں

'بجرنگی بھائی جان 2' اور 'راؤڈی راٹھور 2' کی اسکرپٹ تیار

تصویر
  ممبئی:  بھارتی فلمساز کے کے رادھاموہن نے بالی ووڈ کی دو بلاک بسٹر فلموں ‘بجرنگی بھائی جان’ اور ‘راؤڈی راٹھور’ کے سیکوئل کی اسکرپٹ تیار کرلی ہیں۔ پروڈیوسر کے کے رادھاموہن نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنف وجیندر پرساد نے ‘راؤڈی راٹھور 2′ کی اسکرپٹ لکھ لی ہے، ہم اب فلم کے لیے اچھی کاسٹ کے تلاش میں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ‘بجرنگی بھائی جان 2′ پر بھی کام جاری ہے، اس کا اسکرپٹ بھی تیار ہے، ہم نے سلمان خان کو اسکرپٹ دِکھانا ہے، اُس کے بعد دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ رادھاموہن نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ‘راؤڈی راٹھور 2′ میں اکشے کمار کام کریں گے یا ان کی جگہ کوئی اور اداکار مرکزی کردار ادا کرے گا جبکہ گزشتہ سال یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ‘راؤڈی راٹھور 2′ میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کریں گی لیکن فلمسازوں کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ دوسری جانب سال 2021 میں سلمان خان نے ایک ایونٹ کے دوران بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کی تصدیق کی تھی۔ واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن میں 45 کروڑ کے بج...

بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سےشادی کی تصدیق

تصویر
  کراچی:  سینیئر اداکارہ، میزبان اور اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسرے شوہر ڈراما نگار اقبال حسین کے ہمراہ ویڈیو جاری کردی۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے یو ٹیوب پر اپنے چینل پرفینز کے ساتھ مخاطب ہو کر کہا کہ مجھ سے متعلق سوالات کے جوابات آج حاضر ہیں اور پھر اپنے شوہر اقبال حسین کا تعارف کروایا۔ اقبال حسین کے ساتھ ویڈیو میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے می بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنا جرم سمجھا جاتا ہے۔ ڈراما سیریل سیتا باگڑی کی شوٹنگ کے دوران اقبال حسین نے پروپوز کیا۔ بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ 2 دہائیوں تک شادی شدہ زندگی گزارنے اور پھر علیحدگی کے بعد طویل عرصے اکیلے رہنے کے باعث دوسری شادی کے لیے راضی نہیں تھی۔ گھر والوں اور دوستوں  خصوصا اداکار بہروز سبزواری نے شادی کے لیے راضی کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنی شادی کو مثال بنانا چاہتے ہیں کہ 30 یا 35 سال کی عمر میں طلاق کے بعد اگرکوئی آپشن موجود ہو تو شادی کی جاسکتی ہے۔ خاص طور پر ایسی خواتین جو کسی وجہ سے اکیلی رہ جاتی ہیں اور ان کے پاس دوسری شادی کا کوئی آپشن موجود ہے تو وہ دوسری شادی کے فیصلے کا سوچ سکتی ہیں۔ ...