اشاعتیں

مقامی خبریں لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خالد جوکھیو کی قسطوں پر لی گئی ٹرک دو ماہ قبل چور چرا کر لے گئے، جس کی وجہ سے وہ ہوش و حواس کھو بیٹھا اور بے یار و مددگار بستر کا ہو گیا۔

تصویر
 آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار صاحب، مہربانی کرکے سکرنڈ کے رہائشی خالد جوکھیو اور اس کے بچوں کی فریاد سنیں۔ خالد جوکھیو کی قسطوں پر لی گئی 1984 ماڈل ٹرک (SBB-037) دو ماہ قبل چور چرا کر لے گئے، جس کی وجہ سے وہ ہوش و حواس کھو بیٹھا اور بے یار و مددگار بستر کا ہو گیا۔ اس کے گھر والوں کا گزارا اسی ٹرک پر ہوتا تھا، اور وہ رات دن محنت مزدوری کرکے ٹرک کی قسطیں ادا کرتا تھا۔ ٹرک چوری ہونے اور بیماری کی وجہ سے قسطیں نہ ادا نا کر سکا تاہم سابقہ ٹرک مالک بھی بار بار پیسے مانگنے لگا۔ خالد کو صدمے میں بستر پر پڑا دیکھ کر اس کے گھر والے زار و قطار روتے رہے، حتیٰ کہ ان کی آنکھیں سوجھ گئیں، اور وہ کھانے پینے سے بھی لاچار ہوگئے۔ اس کے بھائی نے آئی جی اور ایس ایس پی سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹرک  واپس کروایا جائے اور بھائی کو لاچاری والی زندگی سے نجات دلوائیں میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

سندھ میں بارش کا امکان،کئی شہروں میں پانی جمع ہونے سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں

تصویر
 محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے بعض شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ میں آج میر پور خاص، عمر کوٹ، مٹھی اورتھر پارکر میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آج بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب علاوہ ٹنڈوالہ یار میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں، شہری ملیریا، ڈائریا اورمختلف جلدی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

حیدرآباد: مالی سال 2024-2025 کے اہم بجٹ کی منظوری

تصویر
                                  حیدرآباد; مالی سال 2024-2025 کے اہم بجٹ کی منظوری میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے آج حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کونسل  اجلاس کی صدارت کی، جس میں اہم ایجنڈے بشمول مالی سال 2024-2025 کے اہم بجٹ کی منظوری دی گئی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

حیدر آباد کے مکینوں نے بااثر افراد اور پولیس کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج

تصویر
 حیدر آباد بازار کے علاقے  مکینوں نے بااثر افراد اور پولیس کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،  عرصہ دراز سے 27 مکانات ہیں جن میں 500 سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں، جن کی ملکیت کا سلسلہ جاری تھا۔ کراچی کے رہائشیوں اور حکومت کے درمیان عدالت نے جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور مکینوں کو تنگ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ایک رہائشی کی بیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں۔                                                                                                                                                      میڈیازا نیوز وی...

حکومت سندھ کی جانب سے نوتشکیل کردہ "حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن" کے گورننگ بورڈ کا پہلا تعارفی اجلاس

تصویر
   حیدرآباد : مئیر حیدرآباد و چئیرمین واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کاشف شورو نے کی ، اجلاس میں کارپوریشن کے پہلے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی سمیت حیدرآباد کے شہریوں کو فراہمی و نکاسئ آب کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے جیسے معاملات پر غور و خوض کیا گیا ۔  میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ذیلی شعبہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کو کالعدم کرکے " حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن" کی تشکیل کے بعد کارپوریشن کے گورننگ بورڈ کا پہلا تعارفی اجلاس پیر کو کمیٹی روم لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ  ڈپارٹمنٹ کراچی میں منعقد ہوا ۔ صدارت مئیر حیدرآباد و چئیرمین واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد کاشف شورو نے کی ۔  جبکہ اجلاس میں  ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ ، اسسٹنٹ سیکریٹری فنانس ( B&E) جاوید احمد , بلال میمن کمشنر حیدرآباد ( بذریعہ ویڈیو لنک)، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن ، منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حی...

علی پور میں زمین کے تنازع پر نوجوان کو باندھ کر آگ لگادی گئی

تصویر
 علی پور میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے نوجوان کو درخت سے باندھ کر آگ لگادی۔ متاثرہ شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیت پور کی حدود موضع مٹھن والی کی بستی جمن میں  پیش آیا۔ جہاں چار ملزمان نے احسان اللہ کو رسیوں کی مدد سے درخت سے باندھا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔  احسان اللہ ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلیے ملتان لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ضلع بدین کی یونین کونسل سیرانی سے گزرنے والی نہر میر واہ کو واٹر کورس 184 کے مقام پر پڑنے والے 30 فیٹ چوڑے شگاف

تصویر
 ضلع بدین کی یونین کونسل سیرانی سے گزرنے والی نہر میر واہ کو واٹر کورس 184 کے مقام پر پڑنے والے 30 فیٹ چوڑے شگاف   تاحال پر نہیں کیا کاسکا ہے، شگاف کے باعث درجنوں دیہات اور سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین میں پانی آچکا ہے جبکہ محکمہ انہار تاحال اس صورتحال سے بے خبر ہے                                                                میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

نواب شاہ شہر میں ایل پی جی کی دوکانوں کی انتظامیہ کی جانب سے بندش کے خلاف ایل پی جی ایسوسی ایشن کا احتجاج

تصویر
نواب شاہ  شہر میں ایل پی جی کی دوکانوں کی انتظامیہ کی جانب سے   بندش   کے خلاف  ایل پی جی  ایسوسی ایشن  کے  صدر عبدالرشید بھٹی جنرل سیکرٹری سید رستم شاہ ایل پی جی ایسوسی ایشن  کے لیگل ایڈوائیزر ایڈوکیٹ لال چند ایل پی جی  ایسوسی ایشن   کے  دوکانداروں  کے ساتھ نواب شاہ  پریس کلب میں پریس کانفرنس  اس موقع پر کو چئیرمین تاجر اتحاد نواب شاہ کامران قیوم قریشی   بشہری تاجر اتحاد کے ائیر وائیس چئیرمین منیر کھوکھر صدر  دیدار رند  بیٹری ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر آرائیں ہوٹل  ایسوسی  ایشن  کے مجاہد  راجپوت  رکشہ  یونین کے صدر رحمت  خان  مکنکل ایسوسی ایشن کے صدر ریاض مغل و دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے پریس کانفرنس میں انتظامیہ   سے   مطالبہ  کیا گیا سیل کی گئیں ایل پی جی دوکانوں کو فوری ڈی سیل کیا جائے ہمارے  سے بیٹھ کر ایس او پی مرتب کیا جائے تاکہ مستقبل کیسی نقصان سے بچا جاسکے ہم انتظامیہ کے ساتھ  مکم...

قاضی احمد کے گائوں ہاشم راہو سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ثناء راہو کو بازیاب کرانے میں پولیس ناکام

تصویر
قاضی احمد کے گائوں ہاشم راہو سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ثناء راہو کو بازیاب کرانے میں پولیس ناکام  رہی اور تھانہ صدر کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں علامتی بھوک ہڑتال  شروع کر دی  اس موقع پر سید زین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے اغوا کو 9 ماہ گزر چکے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بچی کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جاتا لیکن نااہل پولیس ابھی تک بازیاب نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ مغوی خاتون کے ورثاء، معصوم بچے سراپا احتجاج ہیں۔ میں ان کی ہمت اور کوشش کو سلام پیش کرتا ہوں، سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مغوی کی بازیابی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ کو حکم دیا کہ ان کو گرفتار کر کے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ خاتون کی بازیابی کے لیے ملزم کے گاؤں جانے کا مطالبہ  کیا ہے                                                               میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کر...

پنگریو کے نواحی گاؤں محراب چانڈیو میں زمیندار نے فائرنگ7 کاشتکار زخمی کرنے کے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

تصویر
           پنگریو کے نواحی گاؤں محراب چانڈیو میں زمیندار نے فائرنگ کرکے 7 کاشتکاروں کو گھر میں گھس کر زخمی کرنے کے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے ایس ایس پی بدین سے نوٹس لے لیا۔ پنگریو پولیس کو ہدایت  مقدمہ درج کر لیا گیا   واضح رہے کہ تین روز قبل پنگریو تانی کی حدود میں واقع گاؤں محراب چانڈیو میں زمیندار معشوق چانڈیو نے اپنے ہی کسانوں کے گھروں پر براہ راست فائرنگ کر کے سنہرے بالوں والی ریحانہ چانڈیو سمیت 7 کاشتکار خاندانوں، خواتین، بچوں، مردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ، سلیم چانڈیو، معشوق مختار علی، تین سالہ صدیق چانڈیو کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا، جنہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا تین دن گزرنے کے باوجود مقتول کے لواحقین میں سے کوئی مقدمہ درج کرنے نہیں پہنچا آخر کار آئی جی سندھ کی ہدایت پر ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے ملزم معشوق چانڈیو کے خلاف تھانہ پنگریو میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جس پر ملزم معشوق چانڈیو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایس پی بدین خیرپورگنبوہ کی شکایت پر پولیس کو ملزم کی گرفتاری ...

مورو شہر 'عیدالاضحیٰ کی آمد منافع خور تاجروں نے عوام کو لوٹنا شروع

تصویر
  عیدالاضحیٰ کی آمد  منافع خور تاجروں نے مورو شہر اور گردونواح کے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا۔ سبزی فروشوں نے ٹماٹر 100 فی کلو بیچنے کے بجائے 300 سے 400 روپے فی کلو میں فروخت کرنا شروع کردیا۔  مورو تعلقہ کی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی مورو نیند میں سوٸی ہوٸی ہے۔ منافع خور تاجروں نے مورو شہر کے مختلف چوراہوں اور بازاروں میں مورو شہر کے عوام کو لوٹنے کا سرعام سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ مورو کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منافع خور تاجر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ضلع نوشہرو فیروز کے گاؤں تگر تھانہ کی حد میں علی احمد بھرٹ کے بھان پر پولیس گردی

تصویر
  ضلع نوشہرو فیروز کے گاؤں تگر تھانہ کی حد میں علی احمد بھرٹ کے بھان پر پولیس گردی کی حد ہوگئی، جلاٶ اور گھیراٶ سمیت مختلف قسم کے جھوٹے کیس کئے، اس میں بااثر زمیندار امام بھرٹ کے کہنے پر حملہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گززشتہ روز نوشہروفیروز کے قریب گاؤں علی خان بھرٹ کے رہنے والوں رسول بخش بھرٹ، محبوب بھرٹ، یاسین بھرٹ، حمید بھرٹ، سلیم بھرٹ اور نور احمد بھرٹ نے پولیس گردی اور بااثر زمیندار امام علی بھرٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز صبح کے وقت حملہ جس میں ہمارے پندرہ سے زیادہ لوگوں نے گھر کا سامان سمیت جلا کر راکھ کردیا، لاکھوں روپے نقدی اور جانوروں سمیت جس میں ہمارا سامان بھی جل کر خاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری میڈیا کے توسل سے آئی جی سندھ پولیس، ایس ایس پی نوشہرو فیروز، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور سمیت بالاحکام بالخصوص وزیر قانون ضیاءُالحسن لنجار سے اپیل ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور اس واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے تاکہ اداروں کو بہکانے والے بااثر زمیندار کی حرکات ظاہر ہوسکیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں...

مورو:سندھ کے بادشاہ میاں نور محمد عباسی کلہوڑو کا یوم پیدائش

تصویر
 انجمن اتحاد عباسی پاکستان یونٹ مورو اور دولتپور کا کارواں میاں نور محمد جا قبا پہنچا، جہاں کارواں کے شرکاء نے گورنر سندھ میاں نور محمد عباسی کلہوری کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔   تفصیلات کے مطابق سندھ کے تاریخی حکمران خدا یار خان جنگ میاں نور محمد عباسی کلہوڑو (جن کو گورنر سندھ بھی کہا جاتا ہے) کا یوم پیدائش 8 اور 9 ذوالحج کو منایا جاتا ہے۔ انجمن اتحاد عباسی پاکستان سندھ کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری وسیم عباس عباسی، دولتپور یونٹ کے صدر غلام شبیر انجم عباسی، جنرل سیکریٹری عثمان علی عباسی، انجمن اتحاد عباسی پاکستان تحصیل قاضی احمد کے صدر حاجی جام خان عباسی کلہوڑو، مورو یونٹ کے محمد اسلم عباسی، عبدالرزاق عباسی، محمد فیضان عباسی، حاجی اصغر علی عباسی، عدنان عباسی اور شاہزیب عباسی قافلے کی شکل میں مورو کے قریب میاں نور محمد جا قبا پہنچے اور شاہ نور محمد عباسی کلہورؤڑو اور ان کے پوتے شہزادہ علی مراد عباسی کلہوڑو کے مزار پر پھول نچھاور کٸے، چادریں چھڑاٸیں اور ان کی روح کی نجات کے لیے دعا کی۔  اس موقع پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے مہمانوں کا کہنا تھا کہ سندھ کے بادشاہ ...

ٹھٹھہ: قومی شاہراہ پر تیز رفتار ڈمپر اور پک اپ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

تصویر
  ھٹھہ میں جھرک کے قریب مین قومی شاہراہ پر تیز رفتار ڈمپر اور پک اپ میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار پک اپ گاؤں مانک بہرانی سے جامشورو جارہی  تھی کہ راستے میں مخالف سمت سے آنےوالے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ تین زخمی حیدرآباد کے  اسپتال پہنچ کر جانبر نہ ہوسکے۔ دیگر شدید زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

بدین : تلہارشہرکے تعلقہ ہسپتال میں معصوم بچہ غلط انجکشن لگنے سے فوت

تصویر
بدین تین بہنوں کےاکلوتے بھائی حبیب اللہ سولنگی کو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر.نے       انجیکشن لگانے کا حکم دیا تھا بدین بچہ فوت ہونے کی اطلاع ملتے ہی ورثاء پہنچ گئے ہسپتال میں توڑ پھوڑ پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا  بدین بچے کو محمولی زخم تھا ڈاکٹر کی لاپرواہی اور غلط انجیکشن لگانے سے بچہ فوت  ہوا ہے والدہ گلشن سولنگی بدین تلہار کے ایم پی اے میر الھبخش. تالپور ہسپتال پہنچ گئے ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم بدین ایم پی اے اور ڈی ایچ او  کی یقین دہانی کرانے  پر بچے کے ورثاء نے  احتجاج ختم کردیا میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں        

سانگھڑ:جھول کے نزدیک گاؤں غنڈن سید غائب شاہ درگاہ کے سامنے دم واہ کو شگاف

تصویر
 سانگھڑ؛جھول کے نزدیک  گاؤں غنڈن سید غائب شاہ درگاہ کے سامنے دم واہ کو شگاف         تفصیلات کے مطابق سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں۔ آبپاشی انتظامیہ  کا دورتک کچھ پتا نہیں                               ۔ گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر کو  بند کر دیا اور گھونسلے کو بند کرنے کی کوششوں میں دوسری رکاوٹیں ڈال دیں۔گاؤں والوں کے مطابق  نہر  کی اونچائی 15 فٹ سے زیادہ ہے۔    نہر کو بروقت بند نہ کیا گیا تو آس پاس کے دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے،    نوٹیفکیشن کے باوجود امدادی کارروائیاں عمل میں نہیں آ رہی ہیں             تفصیلات کے مطابق سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں۔ آبپاشی انتظامیہ  کا دورتک کچھ پتا نہیں                               ۔ گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر کو  بند کر دیا اور گھونسلے کو بند...

بدین: یکم مئی آج پوری دنیا میں مزدوروں کا عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے

تصویر
  بدین: یکم مئی آج پوری دنیا میں مزدوروں کا عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے اور شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام اور پیش کرنے کے لئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں بدین  میں  مزدور جو مختلف کارخانیدار اور فیکٹریوں کے مالکان کے پاس  کام کرتے ہیں جن کی کو آج بھی اجورا کم ملتا ہے  اور اس مہنگائی کے دور میں مزدوروں کا گزارہ بڑی مشکل سے ہو رہا ہے مزدور جو عالیشان محل تو بناتے ہیں مگر وہ جھوہڑی نما گھروں میں رہ کر سکون محسوس کرتے ہیں اور لمبی سڑکیں اور خوبصورت راستے تو بناتے ہیں مگر وہ ہیادل  سفر کرتے ہیں  مگر مزدور آج بھی اپنے دن پر سڑکوں کارخانوں فیکٹریوں میں کام کر رہ ہیں   آج کے دن بدین میں ریلی نکال کر شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کم سے کم مزدور کی اجرت 32 ہزار ماہانہ آمدنی کی جائے اور ان کے بچوں کو روزگار دیا جائے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں    

بدین کے شہر ٹنڈوباگو کی رہائشی میر حیدر علی تالپر کی زمین پر قبضہ

تصویر
  بدین : شیعا علماء کونسل اور وحدت المسلمین کی جانب کی ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا  بدین. ٹنڈوباگو، نوابشاه گھوٹکی حیدرآباد اور دیگر علاقوں سے آئی ہوئے  شیعہ العلماء کونسل اور وحدت المسلمین کے رہنما علامہ نادر علی تالپور. علامہ امیر علی لغاری علامہ کاشف علی تالپور علامہ عباس علی لاشاری علامہ سجاد علی ساجدی اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میر حیدر علی تالپور کی زمین پر میر عامر علی تالپور پیپلزپارٹی سے وابسطہ جمالی برادری کی معرفت قبضہ کر لیا ہے اور انکو دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ بااثر لوگوں کا قبضہ ختم کرایا جائے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں