غصہ ، جھنجلاہٹ ، بات بات پر سر پکڑ کر بیٹھ جانا،، چیخنا چلانا ، آخر کیا ہے یہ سب ؟
ہر جگہ نفسا نفسی۔۔ افرا تفری بھری زندگی
گھر سے باہر دھول، دھواں ، ٹوٹی سڑکیں۔
گھر پر ہر فرد کسی نہ کسی تکلیف کا شکار،،
اسپتالوں میں مریضوں کا رش،
بے جا تھکاوٹ، گھبراہٹ، باہمی تعلقات میں دشواری،
بھانت بھانت کی بیماریاں، جو کبھی دیکھی نہ سنی۔۔
اف یہ مہنگائی۔ بجلی گیس کے بل۔۔ اور اشیائے خوردونوش کے بڑھتے دام۔
ہر علاقے میں عوام کی املاک کی چھینا جھپٹی ۔۔ کہیں حادثات تو کہیں فسادات،،
کیا کریں کہاں جائیں،،،
یہ ہی وہ عوامل ہیں جو ہر انسان کی نفسیات پر بہت تیزی سے اثر انداز ہو رہے ہیں۔۔
گزشتہ چند سالو ں کی نسبت حالیہ دور میں نفسیاتی بیماریوں کا بڑھ جانا اب عام سی بات گردانی جاتی ہے۔۔
لیکن جس طرح جسمانی بیماریوں کا علاج ضروری ہے بالکل ویسے ہی نفسیاتی بیماریوں کا بھی علاج کروانا اشد ضروری ہے۔۔ کیونکہ دماغ بھی تو جسم کا ہی ایک حصہ ہے۔ جسے زیادہ آرام ، سکون ، اور راحت کی ضرورت ہوتی ہے۔۔
دنیا بھر میں انٹرنیشل مینٹل ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد عوام کو ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال ماہ اکتوبر کی 10 تاریخ کو مینٹل ہیلتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔۔
کراچی میں طویل عرصے سے ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دینے والے کراچی نفسیاتی ہسپتال کے ڈاکٹر عبدالرحمان کا ذہنی صحت کے عالمی دن پر کہنا تھا ، ہر دماغی بیماری پا گل پن نہیں ہوتا ،، دماغ بھی انسانی جسم کا ایک حصہ ہے اگر وہ تکلیف میں ہوتا ہے تو انسان کا پورا جسم متاثر ہوتا ہے ۔۔ اس لیے اس کا علاج بھی اسے طرح ضروری ہے جیسے دوسری بیماریوں کا علاج ضروری ہوتا ہے۔۔
اس موقع پر ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹرز کا کہنا تھا اکثر لوگ دماغی بیماریوں کو بھوت پریت یا جادو ٹو نا سے تشبیہ دیتے ہیں جس کے باعث بروقت علاج نہ ملنے سے مریض کی حالت مزید خراب ہوتی ہے۔۔اور اس کے اثر ات سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔۔
شہر قائد میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ دے کے موقع پر کراچی نفسیاتی ہسپتال کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عوام میں مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے مزید شعور اجاگر کرنے پر زور دیا ۔۔ حاضرین کا کہنا تھا معاشرے میں بڑھتی بے راہ روی اور موبائل فون کا بے جا استعمال بھی ذہنی صحت متاثر ہونے کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔۔۔





تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں