اشاعتیں

بزنس لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شہباز حکومت کے 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1065 ارب روپے کم

تصویر
 موجودہ حکومت کے ابتدائی 16 ماہ کے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ایک ہزار 65 ارب روپے کم ہوگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق جون 2025ء تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض ایک ہزار 614 ارب روپے رہا جبکہ فروری 2024ء تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا۔ مئی 2025ء کے مقابلے جون 2025 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 856 ارب روپے کم ہوا۔ مئی 2025ء تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 470 ارب روپے تھا۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 779 ارب روپے کی کمی ہوئی اور جون  2024 ء تک پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

تصویر
 11 روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 16 اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ گیارہ روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل پانچ ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا،  امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی، جبکہ 11 روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی  ہوئی ، برطانوی برینٹ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے ۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کوکیاجائےگا، قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کووزارت خزانہ کوبھجوائےگا، وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےیاکم کرنےکی مجاز ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کےبعدوزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

سندھ حکومت کامحکمہ زراعت میں کسان خواتین کے لئے خصوصی ڈیسک کے قیام کا فیصلہ

تصویر
 حکومت نے خواتین کسانوں کو مزید مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کا  ایگریکلچرل سیکٹر مزید تعاون کا طلب گا ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں وفاق ، پی پی ایف، انٹرنیشنل ٹرید سینٹر اور یورپی  یونین کے تعاون سے  منعقدہ   دو روزہ کانفرنس میں وہ  خواتین جو اپنا کاروبار کر کے خاندان کی کفالت کرتی ہیں اور ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے   سندھ اسمبلی میں وومن ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی  وزیر شاہینہ شیر  علی  کا کہنا تھا ہم بینظیر بھٹو کے وژن کو آگے لے کر چلتے ہوئے ایک تو چھوٹے کاروبار کرنے والی خواتین کو سپورٹ کر رہے ہیں دوسرا جیل  میں قید خواتین کی تربیت اور انہیں نئے کاروبار شروع کروانے کے لیئے پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ  کر اپنے خاندان کے لیئے کچھ اچھا کرسکیں۔آنے والے وقت میں  وہ خواتین جو  جیل یا کسی  دار الامان سے نکلتی ہیں انہیں رہنے کے لیئے ہاسٹل کی سہولت بھی مہیا کی جائیگی ۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر اورنگزیب خان اور وزی...

اسلام آباد: سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے

تصویر
  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای (ریٹرن آف ایکوٹی) ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں ہو جائے گا۔ سرکاری پاور پلانٹس کے ٹیرف کے جز میں کمی کے حوالے سے گزشتہ روز عوامی سماعت ہوئی، نندی پور، بلوکی، حویلی بہادر شاہ اور گدو747کے ٹیرف میں کمی کے درخواست دائر کی گئی تھی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای (ریٹرن آف ایکوٹی) ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں ہو جائے گا جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن کی مدمیں روپے کی قدر میں گراوٹ کو 70فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ٹیرف میں کمی کی درخواست کی سماعت کے بعد رواں سال 22 ارب روپےکے  ریلیف کا  جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری ہوگا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

تصویر
 پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا3 لاکھ 57 ہزار800 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6944 روپے اضافے کے بعد3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر اضافے کے ساتھ 3395 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت24 روپے اضافے کے بعد 3441 اور 10گرام چاندی کی قیمت 21 روپے اضافے کے  بعد  2950  رہی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم ہوکر 277 روپے 40 پیسے ہو گئی

تصویر
 تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے انٹربینک میں میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 40 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پیر کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 479 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین سطح  84  ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 84 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

تصویر
 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 83729 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں بازارِ حصص میں کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور گزشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پی ایس ایکس میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس کو چھو گئی جس سے 100 انڈیکس 83808 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 48000 پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کرکے 84183 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جب 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے رواں ہفتے نئی بلندیوں کو چھولیا

تصویر
 پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ مارکیٹ پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق شرح سود میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار 239 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار تیراسی ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔ ایک ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس پونے تین فیصد اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں 80.5 ارب روپے مالیت کے پونے دو ارب شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 226 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کپیٹلائزیشن10ہزار653ارب روپے سے بڑھ کر 10 ہزار  879  ارب روپے پر پہنچ گئی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

تصویر
 عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔ آل صرافہ اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپےکم ہوکر 250000 روپےکی پرآگئی،اس کےعلاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 857 روپے کی کمی سے 214335 روپے پر آگئے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپےبڑھ کر 2920 روپےفی تولہ ہوگئے،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 15 ڈالر گھٹ کر 2400 ڈالر ہوگئے۔      میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

سیمنٹ کی بوری 300 روپے مہنگی ہو گئی، ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال

تصویر
 سیمنٹ کی بوری قیمت 1200 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئی سیمنٹ ڈسٹری بیوشن انڈسٹری کی ہڑتال، مارکیٹوں مین  سپلائی بند ہونے سے سمینٹ کی بوری کی قیمت میں تین سوروپے تک اضافہ ہوگیا، دکاندار کہتے ہیں ہڑتال ختم نہ ہوئی توکاروبار ٹھپ ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں ٹیکسز کے نفاذ کے بعد دیگر اشیاء کی طرح سیمنٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں اور ٹیکس کے خلاف سیمنٹ سٹربیوشن انڈسٹری نے ہڑتال کر دی ہے ، سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 1200 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ دوسری جانب بلڈنگ مٹیریل ، بجری ،ریت ،اینٹ اورسریا بھی مہنگا ہوگیا۔دکانداروں کاکہناہے سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی قلت پیداہوگئی ہےہڑتال کچھ دن اور رہی تو کاروبار پوری طرح بند ہو جائے گا۔ ڈیلرز، دکانداروں اور خریداروں نے مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کوریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

سندھ کے بعد پنجاب سے بھی تیل و گیس کی پیداوار شروع

تصویر
 پوٹھوہار ریجن میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع کردی گئی، جس سے یومیہ 550 بیرل آئل اور 0.8 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ تیل و گیس کی تلاش کرنے والی فرم پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کے علاقے پوٹھوار میں واقع ایک نئے کنویں آدھی ساؤتھ 8 کنویں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں قدرتی گیس فراہم کرنے والے اہم ادارے ای اینڈ پی نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پی پی ایل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ادھی ساوتھ 8 میں انتالیس فیصد، او جی ڈی سی ایل کے پچاس فیصد اور پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے گیارہ فیصد شیئرزہیں۔ اعلامیے میں کہنا تھا کہ ادھی ساوتھ آٹھ ویل میں تین ہزار چارسوساٹھ میٹر گہرائی تک کی کھدائی کی گئی ہے، سپلائی شروع ہونے کے بعد انرجی امپورٹ میں کمی اور غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پی پی ایل نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع لطیف بلاک میں دریافت ہونے والے کنویں ٹور ون سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے سال پی پی ایل نے ادھی ساؤتھ 6 کنویں سے ہائیڈرو...

ایل پی جی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی کر دی گئی

تصویر
  پاکستان میں مہنگائی کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور اب خوشخبری یہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اچانک 70 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری ہوگا،کوئی اوگرا نرخ سے کم قیمت پر فروخت کرتا ہے تو اس کی اپنی مرضی ہے،کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر زیادہ نرخ پر ایل پی جی فروخت نہیں کر سکتا۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے  قیمت میں کمی کی تصدیق کر دی ہے ، عرفان کھوکھر کا کہناتھا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے سے کم ہو کر  180 روپےپر آگئی،ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی،  ایل پی جی کا ایک اور  جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ،نیا جہاز پہنچتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

موٹرسائیکلز اورتھری ویلرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 6.49 فیصد کی کمی

تصویر
  ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6.49 فیصد کی کمی ہوئی ہے پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2023 تا اپریل 2024 ) تک کی مدت میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے941406 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں6.49 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں ہونڈا موٹرسائیکلز کی فروخت میں 2.78 فیصد اور سوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت میں 51.55 فیصد کی کمی ہوئی، جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہونڈا کے 819752 یونٹس اورسوزوکی کے 13610 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح یاماہا موٹرسائیکلز کے 5824 یونٹس اورروڈپرنس کے 13511 یونٹس کی فروخت ہوئی۔ یونائٹڈ آٹوموٹر سائیکلز کے 69480 یونٹس اور یونائٹڈ تھری ویلرز کے یونٹس کی فروخت ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سازگار کے 11234 یونٹس اورچنگ چی کے 4740 یونٹس تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

دنیا کا طویل ترین کارگو بحری جہاز آج کراچی پہنچے گا

تصویر
 دنیا کا سب سے بڑا کارگو بحری جہاز ایم ایس سی اینا آج کراچی کی بندر گاہ پہنچے گا جہاز بھارت کی پورٹ مندرہ سے آرہا ہے۔ پورٹ انتظامیہ کےمطابق جہاز آج شام کو کسی بھی وقت کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگا،کارگو بحری جہازچارسو میٹر طویل اورانیس ہزارتین سو اڑسٹھ کنٹینرز رکھنے کی گنجائش کا حامل ہے۔ بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پرکنٹینر اتارے گا اور ایک روز کراچی کی بندرگاہ پر رک کر روانہ ہو جائےگا۔پورٹ انتظامیہ کےمطابق دنیا کے سب سے بڑے کینٹیر شپ  کی آمد کی تقریب تیس مئی کو ہوگی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

کھاد کے کارخانوں کے بجائے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کی منظوری

تصویر
  وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد کے کارخانوں کو ملنے والی سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک طرف سے حکومت سے سبسڈی لے کر دوسری طرف مہنگی کھاد فروخت کرکے کسانوں اور سرکار کو ایک ساتھ لوٹنے والے کھاد کے کارخانوں کو اب گیس پر سبسڈی نہیں ملے گی۔ کھاد کے کارخانوں کو اس وقت دو سو سترہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے اور انہیں 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس سپلائی کی جارہی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ فیصلے پر عملدرآمد کے بعد کارخانوں کو گیس اٹھارہ سو چودہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہم کی جائے گی۔ حکومت کارخانوں کے بجائے کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 76 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

تصویر
 پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 76 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام میں مثبت پیشرفت پرمارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 76 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ بغیر مذاکرات ختم ہنڈریڈ انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ 888 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد 100 انڈیکس 76006 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر جا پہنچا ہے۔ ماہرین کے مطابق یو اے ای کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خبر بھی تیزی کی وجہ بنی ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 75 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی ریکارڈ

تصویر
  کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں15پیسےکمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالرکی پاکستانی کرنسی کےمقابلے میں قیمت کم ہوئی  ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر278روپے15 پیسےپرآگیا ہے۔۔ دوسری جانب آئی ایم ایف سے قرض پروگرام میں مثبت پیشرفت پر مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،جس پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 76 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ 888 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد 100 انڈیکس 76006 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر جا پہنچا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمز بند کر دی گئیں

تصویر
 اسلام آباد: (میڈیازا نیوز) فیڈرل بیورو آف ریونیو کے ترجمان کے مطابق ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی 9 ہزار سے زیادہ سمز بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں ایف بی آر نے سمز بند کرنے کے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا، نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے، حکومت کے فیصلے پر ہرحال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے خود کو سمز بند کرنے کے مسئلے سے علیحدہ کر لیا ہے، پی ٹی اے کا مؤقف ہے اس کے پاس سم بند کرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نان فائلرز کی 3 ہزار 500 سمز بند کی گئی تھیں۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا تھا کہ 2 ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے تقریباً 3500 سمزبلاک کی گئیں تاہم ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی۔ ایف بی آر ترجمان نے بتایا تھا کہ ایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے  یہاں کلک  کریں

نیپرا نے کےالیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دیدی

تصویر
اسلام آباد: (میڈیازا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے پروگرام کی منظوری 2024 سے 2028 تک دی گئی، پروگرام کی منظوری کراچی میں بجلی کی پائیدار، مستحکم فراہمی کےلیے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک نے 20 مارچ 2023 کو پاور ایکوزیشن کا جامع منصوبہ جمع کروایا تھا، 5 سالہ پروگرام میں قابل تجدید توانائی، مقامی فیول اور نیشنل گرڈ سے بجلی کا حصول شامل ہے۔ کےالیکٹرک سولر اور ونڈ انرجی سمیت 1282 میگاواٹ قابل تجدید توانائی اپنے جنریشن مکس میں شامل کرے گی، جنریشن مکس میں 270 میگاواٹ سولر اور دھابیجی کے قریب 200 میگاواٹ کا ہائبرڈ پلانٹ شامل ہیں۔ سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کا کہنا تھا کہ اپنے پاور ایکوزیشن پروگرام پر نیپرا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، آئندہ 5 سال کےلیے ہمیں واضح روڈ میپ مل گیا ہے، کلین انرجی کو اپنے نظام میں شامل کرنا توانائی کے پائیدار نظام کےلیے اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 2ہزار 3سو روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ

تصویر
  پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 2300 روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 250400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1972  روپے اضافے کے بعد 214678 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونےکی قیمت 196788  روپے ہو گئی،جبکہ عالمی بازارمیں سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 2439 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں