مورو:سندھ کے بادشاہ میاں نور محمد عباسی کلہوڑو کا یوم پیدائش
انجمن اتحاد عباسی پاکستان یونٹ مورو اور دولتپور کا کارواں میاں نور محمد جا قبا پہنچا، جہاں کارواں کے شرکاء نے گورنر سندھ میاں نور محمد عباسی کلہوری کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تاریخی حکمران خدا یار خان جنگ میاں نور محمد عباسی کلہوڑو (جن کو گورنر سندھ بھی کہا جاتا ہے) کا یوم پیدائش 8 اور 9 ذوالحج کو منایا جاتا ہے۔ انجمن اتحاد عباسی پاکستان سندھ کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری وسیم عباس عباسی، دولتپور یونٹ کے صدر غلام شبیر انجم عباسی، جنرل سیکریٹری عثمان علی عباسی، انجمن اتحاد عباسی پاکستان تحصیل قاضی احمد کے صدر حاجی جام خان عباسی کلہوڑو، مورو یونٹ کے محمد اسلم عباسی، عبدالرزاق عباسی، محمد فیضان عباسی، حاجی اصغر علی عباسی، عدنان عباسی اور شاہزیب عباسی قافلے کی شکل میں مورو کے قریب میاں نور محمد جا قبا پہنچے اور شاہ نور محمد عباسی کلہورؤڑو اور ان کے پوتے شہزادہ علی مراد عباسی کلہوڑو کے مزار پر پھول نچھاور کٸے، چادریں چھڑاٸیں اور ان کی روح کی نجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے مہمانوں کا کہنا تھا کہ سندھ کے بادشاہ ...