محکمہ موسمیات کی مون سون کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافےکی پیشگوئی کر دی ہے ، 14 تا 17 اگست اسلام آباد،کشمیر،بالائی پنجاب،کےپی،گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا بھی امکان ہے،18 سے21اگست کے دوران کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، اور پنجاب،بلوچستان،کےپی کےمختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے شدید بارشوں سےاسلام آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ،لاہور،پشاور،نوشہرہ کےنشیبی علاقےزیرآب آسکتےہیں، کمزور انفر اسٹرکچراور درخت اکھڑنے کا بھی خطرہ ہے،سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں. ...