اشاعتیں

amazing لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ایک ہفتہ بے گناہ حوالات میں رہنے والے 3مرغوں کو رہائی مل گئی

تصویر
  نوشہرہ(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے تھانہ رسالپور میں 7 روز سے حوالات میں بند مرغوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔ عدالت نے تینوں مرغوں کو بحق سرکار ضبط کرکے محکمہ جنگلات وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،ایس ایچ او تھانہ رسالپور نے عدالت کے حکم پر تینوں مرغے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیئے ہیں۔ سات روز تک یہ اصیل مرغے حوالات میں موجود رہے، پولیس کے مطابق فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مرغوں کو خصوصی خوراک کھلانےکے بجائے عام خوراک ہی دی گئی۔ خیال رہے کہ لاکھوں روپے مالیت کے تین اصیل مرغے جوئےکے اڈے پر چھاپے کے دوران قبضے میں لیےگئے تھے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں 

امریکا کے سمندر میں 2 منزلہ تیرتے گھر کی گُتھی سلجھ گئی

تصویر
  کیلیفورنیا:  امریکا کے شہر فرانسسکو کی خلیج میں کئی دنوں سے تیرتے نظر آنے والے 2 منزلہ گھر کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گھر کو چند روز قبل پہ پہلی بار سان فرانسسکو کے ساحل کے قریب دیکھا گیا تھا جس کے بعد یہ آنے والے دنوں میں خلیج کے آس پاس مختلف مقامات پر دِکھتا رہا۔ تیرتے گھر نے متعدد قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ جب اسے پہلی بار دیکھا گیا تھا تو بہت سے لوگوں نے اسے ایک کارٹون فلم ‘Up’ سے تعبیر کیا جس میں ایک ایسا ہی گھر  تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ گھر شہر کے دوسرے کنارے ریڈ ووڈ سٹی   بندرگاہ سے آنے والا دوسرا آخری ہاؤس بوٹ (house boat) کی  سمندر کے  ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ چند سالوں قبل پانی پر رہنے والے 100 سے زائد افراد کی رہائش گاہ تھی لیکن قریبی رہائشی شہریوں نے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جس نے انہیں ہاؤس بوٹس کے ذریعے بےدخل ہونے پر مجبور کردیا۔ اب یہ ہاؤس بوٹ سان فرانسسکو کے شہر سوسالیٹو کی کوموڈور بندرگارہ سے آلگا ہے بجائے آسمان میں اڑتا رہتا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے  یہاں کلک ...

داڑھی مونچھ چیمپیئن شپ، تین عالمی ریکارڈ قائم

تصویر
  فلوریڈا:  امریکا میں منعقد ہونے والی داڑھی مونچھ کی قومی چیمپیئن شپ میں شریک افراد نے تین گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقد ہونے والے اس سالانہ مقابلے کے شرکاء نے داڑھی، مونچھ اور جزوی داڑھی کی طویل کڑی بنا کر تین ریکارڈ اپنے نام کیے۔ ان افراد نے سب سے پہلے داڑھی کی طویل چین کے ریکارڈ کی کوشش کی۔ 86 افراد نے ایک دوسرے کے برابر میں کھڑے ہو کر داڑھیوں کو ایک ساتھ جوڑا اور 195 فٹ اور 3 انچ لمبی کڑی بنائی۔ اس سے قبل گزشتہ چیمپیئن شپ میں 150 فٹ طویل چین کا ریکارڈ بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد منتظمین نے مونچھوں کی طویل چین کا ریکارڈ بنایا جس کے لیے 27 شرکاء نے مل کر 20 فٹ اور 4 انچ لمبی کڑی بنائی۔ آخر میں شرکاء نے جزوی داڑھی کی چین بنانے کا ریکارڈ قائم کیا جس میں 24 شرکاء 42 فٹ اور 8 انچ طویل چین بنائی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے  یہاں کلک  کریں

ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پر لگا بورڈ وائرل ہوگیا

تصویر
  رانچی:  بھارت کی ایک لوکل ٹرین پر لگے سائن بورڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائن بورٹ پر بھارت کے مضافاتی علاقے ہٹیا کا ملیالم زبان میں قاتل کے طور پر ترجمہ کیا گیا ہے۔ ہٹیا-ایرناکولم ایکسپریس ہفتہ وار رانچی اور ایرناکولم شہروں کے درمیان چلتی ہے۔ اس ٹرین کے نام ہٹیا کا ملیالم زبان میں “Kolapathakam” ترجمہ کیا گیا ہے جس کا مطلب قاتل ہے۔ بورڈ کی تصویر انٹرنیٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی۔ رانچی ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشل مینیجر نے مقامی نیوز کو بتایا کہ غلطی ہندی لفظ “ہٹیا” کے ساتھ الجھن کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ بھارتی زبان  نہوں نے بتایا کہ غلطی کے نمایاں ہونے کے بعد غلط نام کی تختی کو فوری طور  درست کردیا گیا ہے۔ اسٹیشن کے بورڈز اور ٹکٹوں پر نئے نام کو دیکھ کر مسافر الجھن میں پڑگئے تھے۔ آن لائن تضحیک کے بعد ریلوے حکام نے فوراً  ترجمے کو پیلے رنگ کے پینٹ سے چھپا دیا۔ اس حوالے سے X کے ایک صارف نے پوسٹ کردہ تصویر کے ک...

58 سالہ کینیڈین دادی اماں نے طویل ترین پلانک کا ریکارڈ توڑ دیا

تصویر
  البرٹا:  کینیڈین خاتون ڈونا جین وائلڈ نے طویل ترین پلانک لگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی ریٹائرڈ ہائی اسکول ٹیچر 58 سالہ ڈونا جین وائلڈ نے 4 گھنٹے 30 منٹ 11 سیکنڈ تک پلانک لگاکر سابقہ ریکارڈ کو 10 منٹ سے توڑ دیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پچھلا ریکارڈ 2019 میں کینیڈا کی ہی ڈانا گلواکا نے قائم کیا تھا جو 4 گھنٹے 19 منٹ 55 سیکنڈ تھا۔ نیا ریکارڈ قائم کرنے والی ڈونا جین وائلڈ نے گینز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میرے 12 پوتے پوتیوں نے مجھے اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے موٹیویٹ کیا۔ ہاتھوں اور بازوؤں کے دائمی درد میں مبتلا ڈونا جین وائلڈ نے کہا کہ 12 سال قبل کلائی کی چوٹ کے بعد انہیں پلانک لگانے کا شوق  ہوا تھا یہاں تک کہ میں نے ریکارڈ توڑنے کی مشق کرتے ہوئے دن میں چھ گھنٹے تک پلانک لگایا۔ ڈونا جین وائلڈ نے کہا کہ مجھے اب تک یقین نہیں آرہا کہ میں یہ ریکارڈ بنا چکی ہوں، یہ سب ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے  یہاں کلک  کریں

اٹلی کا قصبہ جہاں سردیوں میں سورج کی روشنی کیلئے شیشوں کا استعمال

تصویر
  اٹلی کا ایک قصبہ ایسا بھی ہے جہاں سردیوں میں سورج کی روشنی حاصل کرنے کیلئے شیشوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی سوئس سرحد پر ایک وادی میں واقع ایک چھوٹا سا ویگنیلا نامی گاؤں ہے جسے ایک عجیب و غریب مسئلے کا سامنا ہے۔ پہاڑوں سے گھرا یہ قصبہ ہر سال نومبر سے لے کر فروری تک یعنی 3 ماہ تک تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے جس کی وجہ سے اس گاؤں کی آبادی بھی متاثر ہوتی ہے  گاؤں میں دھوپ کو لانے کیلئے میئر کی جانب سے  1999 میں تجویز کیے گئے حل پر عمل درآمد کیا گیا جس کیلئے انجینئرز نے 8 میٹر چوڑے اور 5 فٹ لمبے شیشے تیار کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2006 میں ان شیشوں کو گاؤں میں اس طرح نصب کیا گیا کہ دھوپ کی روشنی ان شیشوں سے ٹکرا کر گاؤں میں آتی ہے اور اس طرح سے گاؤں میں 6 گھنٹے دھوپ حاصل کی جاتی ہے۔ اور  اس کے بسنے والے دھوپ والے علاقوں  بتایا جاتا ہے کہ ان شیشوں کا استعمال صرف ماہ سرما میں ہی کیا جاتا ہے اور سردیاں جاتے ہی ان شیشوں کو ڈھانپ دیا جاتا ہے تاکہ یہ گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث نہ بن سکیں۔ کی تلاش میں رہتے ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھن...

چشمہ لگانے والوں کی بڑی مشکل آسان، جدید ٹیکنالوجی متعارف

تصویر
 جدید اور نئے انداز کے چشمے بنانے والی ڈیپ آپٹکس نامی کمپنی نے ایسا چشمہ تیار کیا ہے جس کو ایک وقت میں دو مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ چشمہ پہننے والے شخص کی مرضی کے مطابق اپنی نوعیت کو تبدیل کرسکتا ہے، اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایل سی لینس شامل کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیپ آپٹکس کمپنی نے 32 ڈگری نارتھ نامی چشمے متعارف کرائے ہیں جو پکسلیٹڈ لیکویڈ کرسٹل (ایل سی) لینس کا استعمال کرتے ہیں۔ ان چشموں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ چشمے دھوپ سے بچاؤ اور پڑھنے دونوں مقاصد کیلئے استعمال ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سال 2017 سے پکسلیٹڈ لیکویڈ کرسٹل والے چشمے مارکیٹ میں دستیاب ہیں تاہم ڈیپ آپٹکس نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہی چشمے کو دو مختلف مقاصد کیلئے قابل استمعال بنایا ہے۔ چشمے کا فریم کے ایک ہی سوائپ میں لینس کو ایڈجسٹ کردیتا ہے، جب آپ کو دھوپ میں نکلنا ہو تو صرف دائیں فریم پر پیچھے کی طرف سوائپ کریں اور اگر کچھ پڑھنا ہو تو دوبارہ اسی طرح پیچھے کی طرف سوائپ کریں۔ مزید برآں لینس پاور کو 0 سے 2 اعشاریہ 5 تک بڑھایا جاسکتا ہے اور کم ...

دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ

تصویر
  کوئیٹو:  چاکلیٹ تقریباً ہر خاص و عام کو پسند ہوتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کوئی چاکلیٹ اتنی قیمتی بھی ہوسکتی ہے جس کی تھوڑی سی مقدار پانے کیلئے آپ کو 3 ماہ کی تنخواہ خرچ کرنی پڑے؟ پوری دنیا میں صرف ایکواڈور کے 14 کھیتوں میں پائے جانے والے نایاب کوکوا پودے سے تیار کی گئی چاکلیٹ دنیا کی قیمتی اور مہنگی ترین چاکلیٹ ہے۔ ایکواڈور کا چاکلیٹ برانڈ To’ak دنیا کی سب سے مہنگی چاکلیٹ پیش کرتا ہے۔ اگرچہ یہ نکتہ کافی اٹھایا گیا ہے کہ آیا اس چاکلیٹ کی قیمت جائز ہے یا نہیں تاہم جو چیز اسے قیمتی بناتی ہے وہ قارئین آگے چل کر جان لیں گے۔ To’ak کی چھوٹی چاکلیٹ بار 490 ڈالر فی 50 گرام میں فروخت ہوسکتی ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مصنوع کو صرف مہنگا بتانا تھوڑی سی ناانصافی ہے۔ چاکلیٹ کے قیمتی اور مہنگا ہونے کے پیچھے صرف ایک نہیں بلکہ کئی عوامل کارفرما ہیں۔

چین میں نہر کا رنگ اچانک نیلا ہوگیا، وجہ سامنے نہ آسکی

تصویر
  چین میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں دریائی نہر کا رنگ اچانک نیلا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک نہر نے مقامی افراد میں اس وقت تجسس پیدا کر دیا جب اس کا رنگ اچانک سے چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل ہو گیا۔ فوٹیج میں متحرک پانی دیکھا جاسکتا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ اسے کسی کیمیکل کی مدد سے رنگ دیا گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں جہاں پانی کا بہاؤ تیز تھا، وہاں پانی کا رنگ تھوڑا ماند پڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ مقامی افراد نے خدشات کا اظہار کیا جس میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا ایک قریبی پیٹرول اسٹیشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو کیمیائی فضلے کو پانی میں ڈال رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج شیئر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ کہ فوٹیج اصلی ہے نہ کہ اسپیشل افیکٹس۔ صارف نے مزید کہا کہ میں نے ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ صارف تھوڑی دیر بعد جب جائے وقوعہ پر واپس گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ پانی اپنے معمول کے رنگ پر واپس آ چکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے چین کے ایکولوجیکل انوائرمنٹ بیورو نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی

تصویر
  مینیسوٹا:  امریکا کی معروف جڑواں بہنیں ایبی اور ہینسل کے دھڑ ایک اور سر 2 ہیں جنھوں نے 3 سال قبل امریکی فوجی سے شادی کرلی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جڑواں بہنوں ایبی اور ہینسل نے 2021 میں امریکی فوجی جوش بولنگ کے ساتھ خفیہ طور پر شادی کی تھی لیکن اس کی تصدیق اب دونوں کی سوشل میڈیا پروفائل فوٹو سے ہوئی۔ ایبی اور ہینسل نے اپنی فیس بک پروفائل تصویر تبدیل کی ہے جس میں وہ عروسی لباس پہنے ہوئے ہیں اور گرے سوٹ پہنے ہوئے جوش بولنگ نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں وہ ایک دوسرے سے نظریں ملائے اور ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

امریکا: 100 سالہ مرد اور 96 سالہ خاتون نے شادی کا فیصلہ کرلیا

تصویر
        نیویارک:  100 سال کے ایک سابق امریکی فوجی اور 96 سالہ جین  سوارلن نے 2 سال کے آپسی تعلق کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا ہے    ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرالڈ ٹیرنس اور ان کی منگیتر جین سوارلن نے اپنی شادی کی تقریب فرانس میں طے کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران ہیرالڈ ٹیرنس نے 20 سالہ امریکی فضائیہ کے پائلٹ کے طور پر قدم رکھا تھا۔ ہیرالڈ کو جون 2024 میں فرانس کی 80ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا جائے گا جو انہوں نے فرانس کو نازیوں سے آزاد کروانے کیلئے بطور امریکی فوجی خدمات انجام دیں۔ ہیرالڈ نے مقامی نیوز چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ حکومتی تقریب کے بعد ہی وہ جین سے اس ساحل کے قریب ایک قصبے میں شادی کریں گے جہاں انہوں نے دیگر امریکی فوجیوں کے ساتھ فرانس میں داخل ہوتے وقت پہلا قدم رکھا تھا۔ ہیرالڈ نے اپنی 96 سالہ منگیتر کے بارے میں بتایا کہ میں اس لڑکی سے بہت پیار کرتا ہوں، یہ میرے لیے بہت خاص ہے۔ علاوہ ازیں ہم رقص کا مشترکہ شوق بھی رکھتے ہیں۔ دوسری جانب منگیتر جین سو...

جنوبی افریقہ میں غصیلے ہاتھی کا سیاحوں کے ٹرک پر حملہ

تصویر
  جوہانسبرگ:  جنوبی افریقہ کی ایک ویڈیو  کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہاتھی کو سیاحوں پر مشتمل سفاری ٹرک کو متعدد بار ہوا میں اچھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جنوبی افریقہ کے پلانسبرگ نیشنل پارک میں پیش آیا جس میں ہاتھی خوفناک طریقے سے ٹرک کو ہوا میں اٹھا کر نیچے پھینک رہا تھا اور سیاح خوف کی وجہ سے سیٹوں کے درمیان دبک کر بیٹھے ہوئے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں ڈرائیور کو ٹرک پر زور زور سے ہاتھ مارتے اور چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ جانور کو بھاگ جانے کو کہہ رہا ہے۔ ہاتھی کچھ دیر تک ایسا رویہ جاری رکھتا ہے لیکن پھر ٹرک چھوڑ کر کنارے پر چلا جاتا ہے۔