اشاعتیں

LOCALNEWS لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خالد جوکھیو کی قسطوں پر لی گئی ٹرک دو ماہ قبل چور چرا کر لے گئے، جس کی وجہ سے وہ ہوش و حواس کھو بیٹھا اور بے یار و مددگار بستر کا ہو گیا۔

تصویر
 آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار صاحب، مہربانی کرکے سکرنڈ کے رہائشی خالد جوکھیو اور اس کے بچوں کی فریاد سنیں۔ خالد جوکھیو کی قسطوں پر لی گئی 1984 ماڈل ٹرک (SBB-037) دو ماہ قبل چور چرا کر لے گئے، جس کی وجہ سے وہ ہوش و حواس کھو بیٹھا اور بے یار و مددگار بستر کا ہو گیا۔ اس کے گھر والوں کا گزارا اسی ٹرک پر ہوتا تھا، اور وہ رات دن محنت مزدوری کرکے ٹرک کی قسطیں ادا کرتا تھا۔ ٹرک چوری ہونے اور بیماری کی وجہ سے قسطیں نہ ادا نا کر سکا تاہم سابقہ ٹرک مالک بھی بار بار پیسے مانگنے لگا۔ خالد کو صدمے میں بستر پر پڑا دیکھ کر اس کے گھر والے زار و قطار روتے رہے، حتیٰ کہ ان کی آنکھیں سوجھ گئیں، اور وہ کھانے پینے سے بھی لاچار ہوگئے۔ اس کے بھائی نے آئی جی اور ایس ایس پی سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹرک  واپس کروایا جائے اور بھائی کو لاچاری والی زندگی سے نجات دلوائیں میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

سندھ میں بارش کا امکان،کئی شہروں میں پانی جمع ہونے سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں

تصویر
 محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے بعض شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ میں آج میر پور خاص، عمر کوٹ، مٹھی اورتھر پارکر میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آج بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب علاوہ ٹنڈوالہ یار میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں، شہری ملیریا، ڈائریا اورمختلف جلدی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ضلع بدین کی یونین کونسل سیرانی سے گزرنے والی نہر میر واہ کو واٹر کورس 184 کے مقام پر پڑنے والے 30 فیٹ چوڑے شگاف

تصویر
 ضلع بدین کی یونین کونسل سیرانی سے گزرنے والی نہر میر واہ کو واٹر کورس 184 کے مقام پر پڑنے والے 30 فیٹ چوڑے شگاف   تاحال پر نہیں کیا کاسکا ہے، شگاف کے باعث درجنوں دیہات اور سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین میں پانی آچکا ہے جبکہ محکمہ انہار تاحال اس صورتحال سے بے خبر ہے                                                                میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

قاضی احمد کے گائوں ہاشم راہو سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ثناء راہو کو بازیاب کرانے میں پولیس ناکام

تصویر
قاضی احمد کے گائوں ہاشم راہو سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ثناء راہو کو بازیاب کرانے میں پولیس ناکام  رہی اور تھانہ صدر کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں علامتی بھوک ہڑتال  شروع کر دی  اس موقع پر سید زین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے اغوا کو 9 ماہ گزر چکے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بچی کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جاتا لیکن نااہل پولیس ابھی تک بازیاب نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ مغوی خاتون کے ورثاء، معصوم بچے سراپا احتجاج ہیں۔ میں ان کی ہمت اور کوشش کو سلام پیش کرتا ہوں، سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مغوی کی بازیابی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ کو حکم دیا کہ ان کو گرفتار کر کے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ خاتون کی بازیابی کے لیے ملزم کے گاؤں جانے کا مطالبہ  کیا ہے                                                               میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کر...

مورو شہر 'عیدالاضحیٰ کی آمد منافع خور تاجروں نے عوام کو لوٹنا شروع

تصویر
  عیدالاضحیٰ کی آمد  منافع خور تاجروں نے مورو شہر اور گردونواح کے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا۔ سبزی فروشوں نے ٹماٹر 100 فی کلو بیچنے کے بجائے 300 سے 400 روپے فی کلو میں فروخت کرنا شروع کردیا۔  مورو تعلقہ کی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی مورو نیند میں سوٸی ہوٸی ہے۔ منافع خور تاجروں نے مورو شہر کے مختلف چوراہوں اور بازاروں میں مورو شہر کے عوام کو لوٹنے کا سرعام سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ مورو کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منافع خور تاجر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ضلع نوشہرو فیروز کے گاؤں تگر تھانہ کی حد میں علی احمد بھرٹ کے بھان پر پولیس گردی

تصویر
  ضلع نوشہرو فیروز کے گاؤں تگر تھانہ کی حد میں علی احمد بھرٹ کے بھان پر پولیس گردی کی حد ہوگئی، جلاٶ اور گھیراٶ سمیت مختلف قسم کے جھوٹے کیس کئے، اس میں بااثر زمیندار امام بھرٹ کے کہنے پر حملہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گززشتہ روز نوشہروفیروز کے قریب گاؤں علی خان بھرٹ کے رہنے والوں رسول بخش بھرٹ، محبوب بھرٹ، یاسین بھرٹ، حمید بھرٹ، سلیم بھرٹ اور نور احمد بھرٹ نے پولیس گردی اور بااثر زمیندار امام علی بھرٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز صبح کے وقت حملہ جس میں ہمارے پندرہ سے زیادہ لوگوں نے گھر کا سامان سمیت جلا کر راکھ کردیا، لاکھوں روپے نقدی اور جانوروں سمیت جس میں ہمارا سامان بھی جل کر خاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری میڈیا کے توسل سے آئی جی سندھ پولیس، ایس ایس پی نوشہرو فیروز، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور سمیت بالاحکام بالخصوص وزیر قانون ضیاءُالحسن لنجار سے اپیل ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور اس واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے تاکہ اداروں کو بہکانے والے بااثر زمیندار کی حرکات ظاہر ہوسکیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں...

بدین : شہر کھورواہ کے گاؤں نورل ڈیتھو کی خواتین نے ایوان صحافت کے سامنے دھرنا

تصویر
بدین کے شہر کھورواہ  کے گاؤں نورل ڈیتھو کی رہائشی خواتین نے ایوان صحافت کے سامنے دھرنا اور بھوک ہڑتال میڈیازا نیوزسے بات کرتےہوے ذلیخاں ڈیتھو، ذاھدہ ملاح ابراهيم ڈیتھو نے کہا  ہے کہ 25 اپریل کو رات کے اندھیرے میں دیوان کشو مل کی جانب سے مسلح افراد حسین بخش مری واحد ٻخش مری نے اسلحے کے زور پر گھروں. میں داخل ہو کر گھروں کو آگ لگا دی. خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہمارے دو بچے 11سالا صائمہ ڈیتھو اور ایک بچہ ریاض ڈیتھو کو اغوا کر لے اور اب انہوں نے  چھوٹی ایف آئی آر بھی ہم پر درج کراکر ہمارے لوگوں کو گرفتار کروا کر. جیل بھیج دیا ہے اور کئی ایراضی زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. انہوں نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کھورواہ پولیس بھی ان سے ملی ہوئی ہے جو رشوت کے عیوض ہمارے لوگوں پر مقدمے درج کررہی ہے  انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ آیی سندھ ڈی آئی جی سندھ اور ایس ایس پی بدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو فوری  بازیاب کرا لیا جائے اور جھوٹے مقدمے ختم کئے جائیں میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں       ...

عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

تصویر
  ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی، مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز کے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک بھر میں  عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی جامع مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جس کے بعد  لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر باہمی رنجشوں کو بھلا کو عید سعید کی مبارک باد پیش کریں گے۔

سیلفی کا جان لیوا شوق؛ فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر کر نوجوان جاں بحق

تصویر
   اسلام آباد:  سیلفی بناتے ہوئے نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔  پولیس کے مطابق چھت سے گرنے والا نوجوان زخمی ہوا لیکن ہسپتال جاکر دم توڑ گیا، نوجوان شکل سے افغانی لگتا تھا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان اپنی فیملی کے ساتھ فیصل مسجد آیا ہوا تھا۔

ایم کیو ایم کا کراچی میں چوکیداری سسٹم بنانے کا اعلان

تصویر
   کراچی:  شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر ایم کیو ایم نے چوکیداری سسٹم بنانے کا اعلان کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے ارکان صوبائی اسمبلی ہمراہ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کچھ نہیں کیا جا رہا، ہم اعلان کرتے ہیں کہ محلہ چوکیداری سسٹم بنائیں گے، پہلے وزرائے داخلہ کی کراچی دوڑیں لگی رہتی تھیں، پیپلز پارٹی کے پاس 16 سال وزارت داخلہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کو ووٹ دوں یا نا دوں امن قائم کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے، ہم نے پولیس حکام اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی ہے اور صدر سے بھی کریں گے۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نا کریں سنجیدگی دکھائیں، کوئی سلطان راہی نا بنے کہ یہ نہیں کروں گا وہ نہیں کروں گا، آپ نیبرہڈ سیکیورٹی سسٹم نہیں بنائیں گے تو ایم کیو ایم بنائے گی، کوئی روک سکے تو روک لے۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ پورے سندھ کے وزیرِ داخلہ ہیں کسی سیاسی شخصیت کے کوآرڈینیٹر نہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کراچی بے امنی کیس لگائیں، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب آپ تمام ادا...

ضلع بدین میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ

تصویر
 بدین اور ماتلی میونسپل کمیٹیوں سمیت دو ٹاؤن کمیٹیوں کے علاوہ باقی چھ ٹاؤن کمیٹیوں میں فائر بریگیڈ نہیں ہے   میونسپل کمیٹی میں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور ٹینکی ایک کا پانی لیک ہو رہا ہے، مختلف علاقوں میں آگ پر قابو پانے اور مزید گھروں کو جلنے سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی علی اصغر ہالیپوٹو کی طرف سے دی گئی ہے، یہ گزشتہ ماہ کی بات ہے، دوسری جانب فائر بریگیڈ کی گاڑی ٹاؤن کمیٹی ٹنڈوباگو کافی عرصے سے خراب حالت میں ہے، علاقے میں آگ لگنے کے دوران بدین سے فائر بریگیڈ کو بلایا جاتا ہے، پنگریو ٹاؤن، کوسکی ٹاؤن، ایوکیویشن ٹاؤن، احمد راجو ٹاؤن میں فائر بریگیڈ کی کوئی گاڑی نہیں ہے۔ علاقے میں آگ لگنے کے بعد بدین یا ماتلی سے فائر بریگیڈ کو بلایا جاتا ہے، آگ لگنے سے گھروں کو نقصان پہنچنے کے واقعات ہوتے ہیں، ہمارے پاس ایک گاڑی ہے جو مختلف علاقوں سے اطلاع ملنے پر آگ پر پہنچ کر آگ بجھاتی ہے۔  تین مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، سیرانی کے قریب بادی پور میں ملاحوں کے گھروں میں آگ لگ گئی، بدین شہر کی واٹر سپلائی کے قریب کچرے اور ٹنڈوباگو کے ...

حیدرآباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ماہ رمضان کے 20ویں روزے پر ایک شاندار افطار/ڈنر

تصویر
حیدرآباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ماہ رمضان کے 20ویں روزے پر ایک شاندار افطار/ڈنر   کا احتمام کیا گیا حیدرآباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سندھ عبدالجبار خان ، صوبائی وزیر آبپاشی و خوراک سندھ جام خان  شورو، میئر حیدرآباد کاشف شورو ، نوجوان رہنما فیصل عبدالجبار خان کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ  رمضان کے 20ویں روزے پر میونسپل گراؤنڈ حسین آباد میں ایک شاندار افطار/ڈنر  کا احتمام کیا گیا افطار/ڈنر میں پارٹی ورکرز جیالوں اور مختلف سیاسی جماعتوں اور مَکتَبِ فِکر سے تعلق رکھنے والے معززین سمیت حیدرآباد کےشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

ٹنڈوباگو کے رہائشی خان بہادر میر غلام محمد خان ٹالپر کے خاندان کے آخری فرد میر حیدر علی ٹالپر نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ اعوان صحافت کے سامنے احتجاج

تصویر
ٹنڈوباگو; میر غلام محمد خان ٹالپر کے خاندان کے آخری فرد میر حیدر علی ٹالپر ک ا  اعوان صحافت کے سامنے احتجاج احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی جانب سے بااثر افراد کو دی گئی زمین ٹنڈوباگو کی جمالی برادری کے بااثر میر امیر تالپر۔مسلح افراد نے زبردستی قبضہ کر لیا اور بارڈر پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود ہمیں چھوڑ کر چلے گئے تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ متنازعہ اراضی کا معاملہ بھی ٹنڈوباگو میں چل رہا ہے۔ سول کورٹ اس کے باوجود بااثر افراد نے ہم پر قبضہ کر کے ہمیں بے دخل کر دیا ہے، ایسا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آئی جی سندھ سیشن جج بدین اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ ان کی زمین پر بااثر افراد کا قبضہ ختم کرایا جائے اور اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

نوان آباد میں جعفریہ ملت تنظیم اصغریہ تنظیم اور انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

تصویر
                                   احتجاج میں شریک لوگوں نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس میں قرم الشیخ و سنی جماعت کے علماء کرام اور مختلف تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی۔رہنماؤں میں گل محمد حیدری، مولانا تنویر حسین شاہ، تعلقہ صدر تحریک جعفریہ میر اکبر لسکانی، مولوی زوار حسین لسکانی اور دیگر نے کہا کہ ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیل۔کتے معصوم بچوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔   فلسطینی بچیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ہم بچیوں کی عزتوں کو پامال کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں۔   پاکستان کے ریاستی اداروں سے گزارش ہے کہ اسرائیل کے بے لگام گھوڑے کو لگام دیں اگر اسرائیل اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا اور پاکستان کے ادارے ایکشن نہیں لیتے۔   ہم پاکستان میں پرامن احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے اور فلسطین میں اپنے مسلمان بھائیوں کی بھرپور حمایت کریں گے۔

سانگھڑ جرائم پیشہ عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں کریں گے۔ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ

تصویر
  سانگھڑ پولیس نے میری قیادت میں بہت کم عرصے میں جرائم پرقابو پایا  ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانگھڑ پولیس نے میری قیادت میں بہت کم عرصے میں جرائم پر قابو پایا، میں سانگھڑ پولیس کی کارکردگی کو کریڈٹ دیتا ہوں۔ پولیس مقابلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر کے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، پولیس نے گن پوائنٹ پر مقامی کسانوں سے چوری کیے گئے 2 ٹریکٹر برآمد کر لیے۔ اس کے علاوہ منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا، ان تمام کامیابیوں میں تمام پولیس اہلکاروں اور جوانوں کی محنت شامل ہے جس کے لیے میں خود بھی ایوارڈ دیتا ہوں اور اعلیٰ سطح پر سرٹیفکیٹ دینے کی سفارش بھی کرتا ہوں۔ 30 سے ​​زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ تمام اہلکاروں کو سڑک پر لایا گیا ہے تاکہ کوئی شکایت نہ ہو۔ میں میڈیا کے نمائندوں سے کہوں گا کہ وہ جرائم، منشیات اور سماجی برائیوں کی نشاندہی کریں اور اگر کارروائی نہ کی جائے تو ان پر تنقید کریں لیکن پولیس افسران پر ...

سانگھڑ میں بورنگ کا پانی پینے سے 5 بچے جاں بحق

تصویر
 سندھ کے شہر سانگھڑ میں بورنگ کا پانی پینے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔ میڈیازا کے مطابق گاؤں نیاز محمد بھٹی میں دو روز میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے بورنگ کا پانی پینے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق بچوں کو اُلٹی،بخار  اور ڈائیریا کی شکایت پر  اسپتال لایا گیا تھا، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ ڈی ایچ او سانگھڑ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور واٹر پمپ کو سیل کردیا۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں زیر زمین پانی کا استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا، زیر زمین پانی کے نمونے لیبارٹری میں چیک کیے گئے، جس میں سینکھیا کی مقدار زیادہ پائی گئی۔

کراچی: برنس روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

تصویر
  کراچی کے علاقے برنس روڈ پر ضلعی انتظامیہ  نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔  تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی عدالتی احکامات پر کی گئی، برنس روڈ پر تجاوزات کے باعث نہ صرف پیدل چلنا مشکل ہے بلکہ اطراف کی عمارتوں کے رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کے دھوئیں کے باعث رہائشیوں کو سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا برنس روڈ پر تجاوزات کے خلاف مقامی رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

جھول سٹی میں واٹر فلٹر پلانٹ غیر فعال ،عوام صاف پانی کو ترسنے لگے

تصویر
 جھول سٹی میں واٹر فلٹر پلانٹ غیر فعال ،عوام صاف پانی  کو ترسنے لگے ،چوکیدار گھر بیٹھےسیلری اٹھانے لگے  میڈیا زا نیوز بار بار جھول شہر میں پانی کی قلت اور کرپشن کا بھانڈا پھوڑا لیکن متعلقہ ادارے اور نہ ہی ٹائوں کمیٹی جھول نے اس طرف دھیان دیا،اس وجہ سے شہر بحر میں گیسٹرو اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگے ہیں،عطائی ڈاکٹروں کی تو چاندی ہو گئی ہے، ہرآنے والے مریض کو ڈرپ لگا کر ہزاروں روپے ہڑپنے لگے،غریب جائے تو جائے کہاں،پہلے ہی بھوک بیروزگاری اوپر سے گندا پانی اور بیماریاں اس حوالے سے ٹائوں کمیٹی جھول کے سامنے آواز اٹھانے کے بعد چیئرمین رانا راشد نے تلابوں کی صفائی اور کھدائی کا کام شروع کیا جوجاری ساری ہے اب دیکھنا ہے جھول کی عوام کو اس بارآنے والی ٹائون ناظم سے جوامیدیں باندہی ہوئی ہیں وہ کتنا فیسد  سچ اور کھرے ثابت ہوتے ہیں

نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک

تصویر
نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔  میڈیازا نیوز کے مطابق نواب شاہ کے قریب گاؤں حاجی  واحد بخش ڈاہری میں زرعی زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے و قوع پر پہنچ گئی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوابشاہ میں 6 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ایسا واقعہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے اور علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع بھر کی پولیس الرٹ کیا گیا ہے اور بھاری نفری کو تعنیات کیا گیا ہے

پانی کےعالمی دن کے موقع پر کارساز میں 'واک' کا اہتمام

تصویر
           سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی جانب سے پانی کے عالمی دن کے مناسبت سے واٹر کارپوریشن کی جانب سے کارساز میں 'واک' کی گئی                                                         ۔  ترجمان کے مطابق 'واک' کے موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا  آج پوری دنیا میں پانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ واٹر کارپوریشن پانی کا عالمی دن "امن کے لیے پانی" کے تحت اعلیٰ جذبے کے ساتھ منا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا . شہر بھر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پانی ملے گا تو امن برقرار رہے گا۔ جہاں پانی کا ضیاع ہورہا ہے اسے بچانا ہے۔ پانی زندگی ہے، اس لیے پانی کفایت شعاری سے استعمال کریں کیونکہ یہ ہمارا دینی، معاشرتی، قومی فرض اور وقت کی ضرورت بھی ہے۔  اپنے لیے، اپنے آنے والی نسلوں کے لیے اور اس کرہ ارض کے لیے پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ واک م...