پانی کےعالمی دن کے موقع پر کارساز میں 'واک' کا اہتمام

           سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی جانب سے پانی کے عالمی دن کے مناسبت سے واٹر کارپوریشن کی جانب سے کارساز میں 'واک' کی گئی                                                         ۔

 ترجمان کے مطابق 'واک' کے موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا  آج پوری دنیا میں پانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ واٹر کارپوریشن پانی کا عالمی دن "امن کے لیے پانی" کے تحت اعلیٰ جذبے کے ساتھ منا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا . شہر بھر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پانی ملے گا تو امن برقرار رہے گا۔ جہاں پانی کا ضیاع ہورہا ہے اسے بچانا ہے۔ پانی زندگی ہے، اس لیے پانی کفایت شعاری سے استعمال کریں کیونکہ یہ ہمارا دینی، معاشرتی، قومی فرض اور وقت کی ضرورت بھی ہے۔  اپنے لیے، اپنے آنے والی نسلوں کے لیے اور اس کرہ ارض کے لیے پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

واک میں محمد ایوب شیخ، محمد ثاقب، سید عمران زیدی، سکندر زرداری، انتخاب راجپوت اور آفتاب چانڈیو انکے ہمراہ تھے۔ سردار شاہ، الٰہی بخش بھٹو، سید عامر وقار، انجم توقیر، بلال ظفر، دلاور جعفری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 'واک' میں اسکول کے استاذہ اور طلباء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 'واک' کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان ذندہ باد کے زوردار نعرے بھی لگائے گئے۔ 'واک' کے بعد سی ای او واٹر کارپوریشن نے شہر میں پانی کی فراہمی کے ذریعے امن اور ہم آہنگی کا عزم کیا۔ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہاپانی کے وسائل کو جدید انتظام کے تحت استعمال کیا جائے تاکہ مستقبل میں پانی وافر مقدار میں دستیاب ہو۔


 




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان