ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری
کراچی کی مویشی دوست منڈی میں مویشیوں سے بھرے پانچ ٹرک مزید آگئے.۔
ناردرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی میں اب تک دو ہزار کے قریب مویشی آچکےہیں
.ہر روز کراچی کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی مویشیوں کی خریداری کے لیے آمد جاری ہے۔۔
مویشوں سے بھرے پانچ ٹرک کراچی کے علاقے میمن گوٹھ اور بھینس کالونی سےلائے گئے ہیں جن میں 100 سےزائد مویشی، مویشی دوست منڈی میں اترے
نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں پنجاب اور سندھ بھر سے مویشیوں کی آمد کا سلسلہ دن رات جاری ہے۔۔ اب تک دو ہزار کے قریب مویشی منڈی میں آچکے ہیں، مویشی دوست منڈی 2025 میں بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اب تک تقریبا 50 مویشی فروخت ہو چکے ہیں جبکہ مویشی دوست منڈی میں آۓ
خریداروں میں سے ایک فیملی کا کہنا تھا کہ منڈی میں قیمتیں مناسب ہیں آج
مویشی خرید کر لےکے جائیں گے، اسکے علاوہ مویشی دوست منڈی میں جنرل، وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاک کے لیے بیوپاریوں کے آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے.
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں


.jpeg)


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں