اشاعتیں

blog لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

غصہ ، جھنجلاہٹ ، بات بات پر سر پکڑ کر بیٹھ جانا،، چیخنا چلانا ، آخر کیا ہے یہ سب ؟

تصویر
 ہر جگہ  نفسا نفسی۔۔ افرا تفری بھری زندگی گھر سے باہر دھول، دھواں ، ٹوٹی سڑکیں۔ گھر پر ہر فرد کسی نہ کسی تکلیف کا شکار،، اسپتالوں میں مریضوں کا رش، بے جا تھکاوٹ، گھبراہٹ، باہمی تعلقات میں دشواری، بھانت بھانت کی بیماریاں، جو کبھی دیکھی نہ سنی۔۔ اف یہ مہنگائی۔ بجلی گیس کے بل۔۔ اور اشیائے خوردونوش کے بڑھتے دام۔ ہر علاقے میں عوام کی املاک کی چھینا جھپٹی ۔۔ کہیں حادثات تو کہیں فسادات،، کیا کریں کہاں جائیں،،، یہ ہی وہ عوامل ہیں جو  ہر انسان کی نفسیات پر بہت تیزی سے اثر انداز ہو رہے  ہیں۔۔ گزشتہ چند  سالو ں کی نسبت  حالیہ دور میں نفسیاتی بیماریوں کا بڑھ جانا اب عام سی بات گردانی جاتی  ہے۔۔ لیکن جس طرح جسمانی بیماریوں کا علاج  ضروری ہے بالکل ویسے ہی نفسیاتی بیماریوں کا بھی علاج کروانا اشد ضروری ہے۔۔  کیونکہ دماغ بھی تو جسم کا ہی ایک حصہ ہے۔  جسے زیادہ آرام ، سکون ، اور راحت کی ضرورت ہوتی ہے۔۔ دنیا بھر میں  انٹرنیشل مینٹل ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد عوام کو ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے جو کہ   وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دنیا بھر م...

بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی اورماڑہ میں مینگروو کی شجرکاری میں خواتین کا اہم کردار

تصویر
 خواتین کا پودوں سے لگاٶایک فطری عمل ہی اور یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کی خواتین نے بھی اپنی اسی محبت کا انوکھا ثبوت پیش کیا ہے جسکی بدولت آج پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی اورماڑہ میں مینگروو کی شجرکاری میں خواتین کا اہم کردار نظر آتا ہےاور اسی وجہ سے خواتین کو ماحولیاتی تحفظ میں بہت تیزی سے شامل کیا جارہا ہے۔ بلوچستان میں خواتین کا گھر سے نکل کر کام کرنا ایک پیچیدہ موضوع ہے جو مختلف سماجی، ثقافتی، اور اقتصادی عوامل سے متاثر ہوتا ہے۔یہاں ہم کہہ سکتے ہیں کہ بلوچستان کی قدیم روایات اور قبائلی نظام میں خواتین کے لیے گھر کی چار دیواری میں رہنا زیادہ عام اور قابل قبول سمجھا جاتا ہے، اور اکثر ان کے لیے گھر سے باہر جا کر کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اسکے باوجود سونمیانیی کے ساحلی علاقے میں خواتین کا کردار قابل ستاٸش ہے جس کی بدولت آج2000 ایکڑ پر  ہزاروں کی تعدادمیں مینگروو کی افزاٸش کا عمل جاری ہے۔ کمیونٹیز ( برادری ) مینگرووز کی پیداوار اور تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کیونکہ ان کی شمولیت ان اہم ماحولیاتی نظاموں کی پائیداری کے لیے اس لیۓ بھی اہم ہیں ک...

اگر خوف کا بت ٹوٹ گیا تو؟

تصویر
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی یقینی طور پر خطے کےلیے نقصان دہ ہے، لیکن اس حوالے سے مختلف قسم کی آراء کو باریک بینی سے دیکھنا بہرحال ضروری ہے۔ پہلی رائے یہ کہ اس حملے سے نقصان کیا ہوا اور کس فریق کو فائدہ کیا ہوا؟ حملہ کرنے والے فریق پہلی رائے یہ کہ ا  کے حوالے سے جائزہ لیا جائے تو اس حوالے سے سب سے اہم بات یہ ہے کہ قونصل خانے پر ہونے والے حملے کا بدلہ لیا گیا۔ اور اس موجودہ حملے کو یقینی طور پر ملک کے اندر اپنی سیاسی ساکھ اور ملک سے باہر خارجہ امور کے محاذ پر اپنی کامیابی سے تعبیر کیا جائے گا اور یقینی طور پر ایسا ہی کیا جانا مقصود تھا۔ اس حملے کے دوران کم لاگت کے ڈرونز اور میزائلز کا استعمال کرتے ہوئے ایک انتہائی محتاط ردعمل دیا گیا ہے۔ اس بات کو جانچنے کےلیے اہم یہ ہے کہ (بقول عالمی برادری) ایک پوشیدہ نیوکلیئر طاقت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والا ملک اگر اسی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے اس طاقت پر مشتمل وار ہیڈ کے میزائلز بھیج دیتا (بیوقوفی کرتے ہوئے)، تو بے شک مطلوبہ سرزمین پر نہ بھی گرتا اور فضا میں بھی ناکارہ بنا دیا جاتا تو نقصان بے پناہ ہوسکتا تھا۔ جس خطے پر بھی اس کو ناکام بنایا...

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر

تصویر
  پاکستان اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قرضوں کے بھنورمیں بری طرح پھنس چکا ہے، اس مشکل صورت حال سے پاکستان کو نکالنے کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت سر جوڑ چکی ہیں ، ایس آئی ایف سی اس کی ایک کڑی ہے ، معاشی مسائل راتوں رات حل نہیں ہوں گے یہ تو طے ہے لیکن ایسے اقدامات ہیں جو ہماری درست سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے معاشی ماہرین سے اگر بات کی جائے تو وہ پہلا نسخہ یہی بتاتے ہیں کہ پاکستان کو اپنا امپورٹ بل کم کرنا ہوگا اور ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا، اب یہ ممکن کیسے ہوگا اس کے لیے ٹھوس حکمت عملی وضع کرنی ہوگی، ویژن کیساتھ آگے بڑھا جائے اور وسائل کا رخ زراعت سمیت دیگر اہم شعبوں کی طرف موڑا جائے تو بہت کچھ بہتر ہوسکتاہے اور ماضی قریب میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔ نیشنل ایگری کلچر ریسرچ سینٹر نے ایک خاص قسم کا کیلا پیدا کیاہے جو تیس دن تک خراب نہیں ہو تا اور یہ سائز میں بھی بڑا ہے، یہ کیلا سندھ میں کاشت کیا جاتا ہے اور دوست ملک ترکی کو برآمد بھی کیاگیا، ہمیں کیلے کی اس قسم کو دنیا کے دیگر ممالک تک بھی پہنچانا ہوگا تاکہ پھلوں کی برآمد میں اضافہ ہو سکے۔ اسی طرح پاکستان کے زرعی م...

ہارٹ اٹیک کی خاموش علامات

تصویر
قدرت    نے انسانی جسم کو وہ بہترین نظام دیا ہے، جسے سمجھنے کے لئے عقل انسانی ہزاروں سال سے محنت کر رہی ہے، لیکن آئے روز ہونے والی نت نئی تحقیقات حیران کن حقائق سے پردہ اُٹھا رہی ہیں؟ انسانی جسم کا ہر عضو انمول ہے لیکن اس پورے ڈھانچے میں ’’دل‘‘ کو خاص اہمیت حاصل ہے، کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ قدرت نے انسانی جسم کے ہر اہم عضو کو جوڑے میں بنایا یعنی دو دو بنائے لیکن دل وہ واحد عضو ہے، جو صرف ایک ہی ہے۔ صحت مند، خوبصورت اور پاکیزہ دل صرف ایک انسان نہیں بلکہ پورے معاشرے پر اثرانداز ہوتا ہے، کیوں کہ یہ دل دو کو چار بنانے کے بجائے ’’دو‘‘ دوسرے کو دینے کا ظرف پیدا کرتا ہے اور یہی ایک بنیادی چیز ہے، جو کسی بھی معاشرے کو مہذب اور خوشحال بناتی ہے۔ لیکن آج کی دنیا میں یہ دل صرف روحانی ہی نہیں بلکہ طبی اعتبار سے بھی مشکلات کا شکار ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال دنیا میں ایک کروڑ 79 لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔ دنیا میں31 فیصد اموات کی وجہ صرف دل کی بیماریاں ہیں جبکہ کچھ ممالک میں یہ شرح 80 فیصد ہے۔ ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کے اعداد و ...