اشاعتیں

تازہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہمیں موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا، قرض موت کا پھندا بن گئے: وزیراعظم

تصویر
  ریاض: (میڈیازا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں    

ایران اسرائیل پر کبھی حملہ نہ کرتا: ڈونلڈ ٹرمپ

تصویر
ایران کے صدرابراہیم رئیسی نے اسرائیل پر ڈرون حملوں کے بعد کہا ہے کہ جارحیت پسند کو سزا دینے کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سچا وعدہ پورا ہوگیا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کےجارحانہ اقدامات کےجواب میں آپریشن جائز تھا، اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر جوابی آپریشن دفاع کےحقوق کےدائرہ کار میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک جارح حکومت کی اندھی حمایت بند کریں۔ اس کے علاوہ ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے گزشتہ رات کے حملوں پر جوابی کارروائی کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اسرائیل نے مزید کوئی جارحیت کی تو دوسرا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔  ادھر اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کی اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی جارحیت کا جواب ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے  یہاں کلک  کریں