اشاعتیں

صحت لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس میں کمی ریکارڈ

تصویر
 ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لیبارٹری رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 75 مقامات کے نمونے پولیو فری نکلےجبکہ 10 نمونوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔بلوچستان کے 23 سیوریج نمونوں میں سے 22 منفی اور ایک مثبت نکلا،خیبر پختونخوا میں 24 نمونے پولیو فری جبکہ 7 میں وائرس موجود ہے۔ پنجاب میں 15 مقامات کے نمونےمنفی اور 12مثبت پائے گئے،سندھ کے 10 نمونےنیگیٹو اور 19 مثبت نکلے۔ اسلام آباد میں ایک مقام پرنمونہ منفی اورتین میں وائرس پایا گیا,آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان  کےتمام نمونے منفی ہیں،تمام ٹیسٹ قومی ادارہ صحت کی پولیو ریجنل لیبارٹری میں کیے گئے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

انسان کے گلے کی شریانوں میں بھی مائکرو پلاسٹک موجودگی کا انکشاف

تصویر
 ایک مختصر مگر انتہائی اہم اور دلچسپ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صحت مند انسانوں کے گلے کی شریانوں میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔ اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ انسان کے دماغ، پھیپھڑوں اور یہاں تک کہ خون میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ماضی میں کہ چکا ہے کہ مائکرو پلاسٹک انسانی صحت کے لیے زیادہ اور بڑا خطرہ نہیں ہوتے، تاہم حالیہ تحقیقات میں ان کے خطرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ مائکرو پلاسٹک ہوا، پانی، خوراک اور سانس لینے کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکر جسم کے انتہائی پیچیدہ اعضا میں بھی پہنچ رہے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ ننھے پلاسٹک ذرات کی موجودگی سے فالج، امراض قلب، تیزابیت، کینسر اور دیگر بیماریوں ہوسکتی ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

چہل قدمی امراض قلب سے بھی بچانے میں مددگار

تصویر
 ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چہل قدمی جہاں دیگر طبی فوائد دیتی ہے، وہیں یہ امراض قلب اور خصوصی طور پر دل کے بے ترتیب دھڑکنے سے بچانے میں مددگار ہوتی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق برطانیہ میں پانچ لاکھ افراد پر 13 سال تک کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو شخص جتنی تیزی سے چہل قدمی کرتا ہے، اس میں دل کی بے ترتیب دھڑکنے کی بیماری سے بچنے کی امید زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق میں شامل افراد کی عمریں 40 سے 69 سال تک تھیں اور ان میں زائد الوزن افراد بھی شامل تھے جب کہ نصف تعداد خواتین کی تھیں۔ ماہرین نے بعض رضاکاروں کو تحقیق کے وقت خصوصی گھڑی پن کر چہل قدمی کرنے کا کہا تھا جب کہ بعد میں ماہرین نے تمام رضاکاروں سے سوالات بھی کیے اور ان کے جوابات کی روشنی میں نتائج اخذ کیے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

محکمہ موسمیات کی جانب سے ڈینگی کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا

تصویر
 محکمہ موسمیات کی جانب سےڈینگی کےحوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا، ستمبرمیں سامنے آنے والے ڈینگی کیسزاکتوبرمیں بڑھنےکا خدشہ ہے۔      ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ مون سون کے بعد ڈینگی مچھر میں واضح        اضافہ ہوتا ہے،ملک کے دس بڑے شہروں میں ڈینگی بڑھنےکےخطرات زیادہ ہیں،کراچی،لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،فیصل آباد میں ڈینگی کیسزبڑھنےکا خدشہ ہے۔ سیالکوٹ،ملتان،حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی ڈینگی کیسزبڑھنےکا خطرہ ہے،ڈینگی روک تھام کیلئے اسٹیک ہولڈرز،نیشنل ہیلتھ ایجنسی،ڈینگی کنٹرول سینٹرزکوفعال کردارادا کرنا ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سال سے اس وبا نے شہریوں کی صحت کو متاثر کیا ہے،طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،درجہ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پولیو تیزی سے پھیلنے لگا، 2 نئے پولیو کیسزسامنے آگئے

تصویر
 پولیوتیزی سےپھیلنےلگا ہے،2نئےپولیوکیسزسامنےآگئے خیبرپختونخواضلع ٹانک کابچہ پولیوسےمتاثر ہوا ہےقومی ادارہ صحت نے تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کےضلع ژوب کی بچی بھی پولیوسےمعذور ہوگئی ہے،ملک میں رواں سال پولیو کیسزکی تعداد28 تک پہنچ گئی  ہے، خیبرپختونخوامیں رواں سال پولیوکیسزکی تعداد3،بلوچستان میں16 ہو گئی  ہے۔ فوکل پرسن انسدادپولیوعائشہ رضافاروق نےپولیوکیسزبڑھنےپراظہارتشویش  کرتے ہوئے کہا کہ پولیوکیسزوالےاضلاع میں انسدادپولیومہم پرزیادہ توجہ دینا ہوگی، والدین5سال کےبچوں کوپولیوسےبچاؤکےقطرےلازمی پلائیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

میواسپتال; کینسر مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگنے والے مریضوں کی تعداد7ہوگئی

تصویر
 میو اسپتال میں کینسرمریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگنے والے مریضوں کی تعداد سات ہوگئی۔ اسپتال کےچیف آپریٹنگ آفیسرپروفیسر فیصل مسعود نےسماء سےگفتگومیں کہا واقعہ تین اسٹور کیپرز،ایک فارمیسسٹ کی غفلت سے پیش آیا۔ پروفیسرفیصل مسعود نےبتایا تمام مریضوں کو رابطہ کر کےاسپتال بلایا گیا،3 مریض اسوقت میو اسپتال میں داخل ہیں،تمام مریضوں کو مختلف تاریخوں میں زائدالمعیاد انجکشن لگے،زائدالمعیاد انجکشن مریضوں کےدل پراثرکرسکتا ہے،تمام مریضوں کی حالت نارمل ہے۔ مزید کہا کہ زائدالمعیاد انجکشن لگنے سےکوئی مریض متاثرنہیں ہوا،انجکشن دینے والی نرس سمیت دیگر ملازمین کےخلاف کاروائی ہوگی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا غیرضروری استعمال بڑھ گیا

تصویر
 پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا غیرضروری استعمال بڑھ گیا۔ کراچی میں منعقدہ اینٹی مائکروبیئل اسٹیورڈشپ کانفرنس میں طبی ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ تین لاکھ افراد براہ راست اموات کا شکاراورسات لاکھ طبی پیچیدگیوں کا شکارہوکرجاں بحق ہونےلگے۔ طبی ماہرین کے مطابق اینٹی بائیو ٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کے باعث دنیا بھرمیں سالانہ 50 لاکھ افراد ہلاک ہورہے ہیں۔ ہیلتھ سروسز یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر شہزادعلی خان نےکہا کہ  اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے دریغ استعمال پرکنٹرول ناگزیر ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط کریں ڈاکٹرکےمشورے کےبغیرادویات استعمال نہ کریں۔ پاکستانی اور غیر ملکی ماہرین کے مطابق پاکستان میں نمونیا، ڈائریا، ٹائیفائیڈ، ٹی بی سمیت خون اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کا سبب بننے والے بیکٹیریا میں جدید ترین اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پائی گئی ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں پاکستان میں 126 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کی گئی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   ...

تمباکو پر ٹیکس میں 37 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آگئی

تصویر
  دی کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے حکومت پر زور دیا ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)  بینچ مارک کے مطابق تمباکو کے ٹیکسوں کو خوردہ قیمت کے 70 فیصد تک بڑھا کر نوجوانوں میں تمباکو کے بڑے پیمانے پر استعمال کے اہم مسئلے کو حل کرے۔ یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت ایک طویل مدتی بیل آؤٹ پروگرام کے  لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ گفت و شنید سے قبل اگلے بجٹ میں محصولات کی وصولی میں اضافے کے اختیارات پر غور کر رہی ہے۔ پاکستان میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا دو سطحی نظام ہے، 2022-23 میں سگریٹ پر ایف ای ڈی میں اضافہ کیا گیا، ریٹیل قیمتوں میں موجودہ ایف ای ڈی کا حصہ بالترتیب 48 فیصد اور 68 فیصد کم اور اعلی درجے کے لیے ہے۔ ملک عمران احمد نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ فوائد حاصل کیے جائیں اور تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد کم کی جائے، ملک کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت کے لیے ضروری ہے کہ انہیں تمباکو کے استعمال کی برائیوں سے بچایا جائے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

سول اسپتال کراچی کی توسیع کا منصوبہ، ٹراما سینٹر کے بعد مزید 2 عمارتیں تعمیر ہونگی

تصویر
  رہنماء پیپلز پارٹی وقار مہدی نے کہا ہے کہ ملک بھر سے مریض علاج کی غرض سے سول اسپتال کراچی آتے ہیں، اس اسپتال میں مزید 2 عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، لیکن اسپتال میں جگہ کم پڑ رہی ہے، جلد اسپتال کے احاطے میں توسیع لائیں گے۔ پیپلز پارٹی رہنماء وقار مہدی نے سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا، انہوں نے میڈیکل اور آرتھوپیڈک وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وقار مہدی کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کا دباؤ سول اسپتال برداشت کرتا ہے، سندھ کا واحد اسپتال ہے جہاں ایک چھت تلے تمام  امراض کا علاج ہوتا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں 

بچوں میں اسمارٹ فون کی لت کے متعلق خوفناک انکشاف

تصویر
  آکسفورڈ:  ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز، آئی پیڈ اور ویڈیو گیمز کی لت میں مبتلا بچوں کے بعد کی زندگی میں سائیکوسِس سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔  سائیکوسس ایک ایسی ذہنی کیفیت ہوتی ہے جس میں انسان کا حقیقت سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے اور حقیقت کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔ تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ بچپن میں اسمارٹ فون اورسوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے 23 برس کی عمر تک پہنچنے تک پیرینویا (اس بات کا خیال کے ہر کوئی آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے) ، خیال اور تصور میں فریب اور عجیب و غریب خیالات سے تعلق رکھتا ہے۔ لیکن محققین کے مطابق ٹیکنالوجی بذات خود مسئلہ نہیں۔ بچوں کو ڈیوائسز کی لت ان کے ذہنی بیماری کے حوالے سے آسان ہدف ہونے کی وجہ سے ایک انتباہ ہوسکتی ہے۔ جاما سائیکیاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں کینیڈین ٹیم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال اور ذہنی صحت کے مسائل والدین کی ذہنی صحت کے مسائل، تنہائی، بُلی اور والدین اور بچوں کے درمیان مسائل جیسے عوامل کو شیئر کرتے ہیں۔ تحقیق میں اس متعلق بھی خبردار کیا گیا کہ لت میں مبتلا بچوں کا زب...

نیند کی کمی بھی درد شقیقہ کی وجوہات میں سے ایک ہے، ماہرین

تصویر
  ایریزونا:  ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی بھی درد شقیقہ کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کم نیند اور درد شقیقہ کے  درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں پتہ چلا کہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے سے درد شقیقہ کے شکار افراد میں درد شقیقہ کے حملوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ درد شقیقہ میں مبتلا بہت سے لوگوں کو نیند کی خرابی کی شکایات ہوتی ہیں جن میں بے خوابی، سونے میں دشواری، نیند کا خراب معیار، دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آنا، نیند سے جلد بیدار ہوجانا اور درد شقیقہ کی وجہ سے سونے پر مجبور ہوجانا شامل ہیں۔ ریسرچ ڈائریکٹر اور فارماکولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر فرینک پوریکا نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں تھا کہ درد شقیقہ کی وجہ سے نیند خراب ہوتی ہے یا اس کا الٹ ہے۔ لیکن یہ بات کافی عرصے سے تسلیم کی جاتی رہی ہے کہ نیند اور درد شقیقہ کے درمیان تعلق ضرور موجود ہے۔ ماضی میں جس طرح سے اس حوالے سے تحقیق کی گئی وہ مریض کی اپنی اطلاعات پر مبنی تھی ج...

غزہ جنگ سے متعلق تکلیف دہ خبریں اور ذہنی صحت پر اسکے منفی اثرات

تصویر
  نیویارک:  اگرچہ بہت سے لوگ غزہ جنگ سے دور ہیں تاہم اس کے باوجود وہ ٹی وی، انٹرنیٹ، اخبار اور سوشل میڈیا کے ذریعے تصادم کی ان گنت تصاویر، خبریں  اور دنیا بھر میں ہورہے احتجاجات سے واقف ہیں اور یہ واقفیت ان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کیا جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ پرتشدد اور تکلیف دہ خبروں سے نمائش ہماری ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نفسیاتی سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ خوف، اضطراب اور تکلیف دہ تناؤ صحت اور تندرستی پر طویل مدتی اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ اثرات دنیا بھر کے وہ لوگ بھی محسوس کر رہے ہیں جن کے اہل خانہ اور دوست  جنگ زدہ خطے میں موجود ہیں اور وہ لوگ بھی  جو دنیا کے کسی کونے میں اس تصادم کو لے کر فکرمند ہیں۔ نیو یارک اسپتال اور ویل کارنیل میڈیکل کالج میں نفسیات کی کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر گیل سالٹز نے نے بتایا کہ جنگوں کی تصاویر اور خبروں کے ردعمل کے طور پر ہمارا اعصابی نظام کا ہمدرد پہلو متحرک ہو ...

ان 3 حالات میں دانتوں کو برش نہ کریں

تصویر
   لندن:  ایک ڈینٹسٹ کی تجاویز انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے  3  ایسی حالتیں بتائی ہیں جس میں دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے۔ اسمارٹ ڈینٹل ایستھیٹکس کی کلینیکل ڈائریکٹر اور لندن اسکول آف فیشل ایستھیٹکس  کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شادی منوچہری نے اس وقت آن لائن بحث کو جنم دے دیا جب انہوں نے 3 حالتوں میں دانتوں کو برش کرنا نقصان دہ قرار دیا۔ ڈاکٹر منوچہری نے بتایا کچھ حالات ایسے ہیں جس میں آپ کا برش کرنے کا بہت دل کرتا ہوگا لیکن حقیقت میں یہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی وجہ ہے جو تینوں حالات میں یکساں اور وہ ہے منہ میں تیزابیت کی سطح یعنی pH۔ 1) قے/الٹی کے بعد دانتوں کو برش نہ کریں۔ معدے سے آنے والا مواد تیزابیت والا ہوتا ہے۔ لہذا اگر آپ اپنے دانتوں کو اُلٹی کرنے کے بعد فوراً برش کریں گے تو آپ بنیادی طور پر تیزابیت کو اپنے دانتوں پر رگڑ رہے ہیں جو انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دانت معدنیات ہیں اور تیزاب معدنیات کو تباہ کرتا ہے۔ یہ تیزابیت تھوک کے ذریعے قدرتی طریقے سے ہی ختم ہوجائے گی اور اس میں تقریباً 30 سے...