چہل قدمی امراض قلب سے بھی بچانے میں مددگار

 ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چہل قدمی جہاں دیگر طبی فوائد دیتی ہے، وہیں یہ امراض قلب اور خصوصی طور پر دل کے بے ترتیب دھڑکنے سے بچانے میں مددگار ہوتی ہے۔



امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق برطانیہ میں پانچ لاکھ افراد پر 13 سال تک کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو شخص جتنی تیزی سے چہل قدمی کرتا ہے، اس میں دل کی بے ترتیب دھڑکنے کی بیماری سے بچنے کی امید زیادہ ہوتی ہے۔


تحقیق میں شامل افراد کی عمریں 40 سے 69 سال تک تھیں اور ان میں زائد الوزن افراد بھی شامل تھے جب کہ نصف تعداد خواتین کی تھیں۔


ماہرین نے بعض رضاکاروں کو تحقیق کے وقت خصوصی گھڑی پن کر چہل قدمی کرنے کا کہا تھا جب کہ بعد میں ماہرین نے تمام رضاکاروں سے سوالات بھی کیے اور ان کے جوابات کی روشنی میں نتائج اخذ کیے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان