اشاعتیں

International لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان

تصویر
 بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے  رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ جمعے کی صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق دھاتی شے ایک مکان کی چھت پر گری، جس کے نتیجے میں دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ ملبہ قریب کھڑی گاڑی پر بھی گرا۔ دھماکے سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی اور صحن میں تقریباً 8 سے 10 فٹ گہرا گڑھا بن گیا جبکہ پرزہ گرنے سے قریبی مکانات بھی لرز اٹھے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ آج شیوپوری کے قریب ایک گھر کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ایک غیر دھماکہ خیز پرزے کے حادثاتی طور پر گرنے کے باعث ہوا اور  واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

تصویر
 بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔  گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی  علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔  بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔  ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی شہری یکم مئی تک اٹاری چیک پوسٹ کے راستے واپس آسکتے ہیں۔ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے دیا  جبکہ بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ  پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود کر دیا جائے گا، بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ یکم مئی تک 55 سے کم کر کے 30 کردیا جائے گا۔ بھارتی وزار...

بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12 افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ

تصویر
 بنگلہ دیش کی پولیس نے انٹرپول کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 12 افراد کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے، 77 سالہ حسینہ واجد گزشتہ سال 5 اگست سے بھارت میں رہ رہی ہیں۔ حسینہ واجد عوامی لیگ کی 16 سالہ حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد طلبہ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو گئی تھیں۔ ڈ نوٹس کی درخواست بنگلہ دیش پولیس کے نیشنل سینٹرل بیورو (این سی بی) نے جمع کرائی ہے۔ بنگلہ دیشی اخبار ’ڈیلی اسٹار‘ نے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل انعام الحق ساگور کے حوالے سے بتایا کہ این سی بی عدالتوں، پبلک پراسیکیوٹرز یا تفتیشی ایجنسیوں کی اپیلوں کی بنیاد پر ایسی درخواستوں پر کارروائی کرتا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

صدر اور وزیر اعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس

تصویر
 صدر آصف زرداری اور  وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی ، فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔ خیال رہےکہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں ...

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے

تصویر
 روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس کا نام خورخے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔ پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور  14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں  گزارنے کے بعدپوپ فرانسس گزشتہ ماہ ویٹی کن لوٹے تھے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

یونان تارکین وطن کی کشتی الٹنے کا معاملہ، 500 افراد تاحال لاپتا

تصویر
  اقوام متحدہ کے  انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان جیریمی لارینس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 78 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بچوں اور عورتوں سمیت 500 سے زائد افراد کی بڑی تعداد اب بھی لاپتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں دوسری جانب یونانی حکام نے کوسٹ گارڈز کی جانب سے تارکین وطن کی کشتی کو رسی سے باندھنے کے باعث کشتی ڈوبنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں کی جانب سے کشتی کو رسی سے باندھنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے باعث کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جبکہ کشتی میں سوار دو تارکین وطن مسافروں نے بھی اس حوالے سے بتایا تھا۔ ابتدائی طور پر کوسٹ گارڈز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اہلکاروں نے محفوظ فاصلہ قائم رکھتے ہوئے کچھ دیر کیلئے رسی پھینکی تھی تاہم وہ رسی کشتی کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ اپنا توازن قائم رکھتے ہوئے تارکین وطن کی کشتی تک محفوظ طریقے سے پہنچنے کیلئ...

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد لاپتا، ہلاکتوں کا خدشہ

تصویر
 نائیجیرا میں کشتی ڈوبنے کے بعد کشتی میں سوار 300 افراد میں سے 100 لاپتا ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں ڈوبی جس کے بعد سے اب تک 100 افراد لاپتا ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کشتی مقامی طور پر لکڑی سے تیار کی گئی تھی جس میں 100 لوگوں کے سفر کرنے کی گنجائش تھی مگر جب کشتی روانہ ہوئی تو اس پر 300 لوگ سوار تھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی میں سوار افراد ایک مذہبی تہوار مکمل ہونے کے بعد واپس جارہے تھے۔ کشتی حادثے میں ہلاکتوں سے متعلق اب تک متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں جن میں ایک مقامی اخبار نے کہا ہےکہ ڈوبنے والے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ لوکل کونسل کے ایک رہنما نے 60 افراد کی لاشیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

اسرائیل سے کہا ہے لبنان میں شہریوں پر حملے بند کئے جائیں :میتھیو ملر

تصویر
 امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے کہاہے کہ لبنان میں شہریوں پر حملے بند کیئے جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق میتھیو ملر کا کہناتھا کہ امریکا چاہتا ہے لبنان میں شہریوں اور  انفرااسٹریکچر کو نشانہ نہ بنایا جائے،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر امریکا کی گہری نظر ہے،مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں،حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے سے انکار کیا،جی سیون ممالک جلد ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر مزید پابندیاں لگانے جارہے ہیں، امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتا،بہت جلد  اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو سے بات کروں گا میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

بھارتی ریاست منی پور میں حالات کشیدہ، سرکاری املاک اور پولیس سٹیشنوں پر حملے

تصویر
 مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منی پور میں خونریزی کے نتیجے میں حالات دن بدن خانہ جنگی کی جانب جا رہے ہیں۔ منی پور میں حالات اس قدر تشویش ناک ہو چکے ہیں کہ اب جتھوں نے سرکاری املاک اور پولیس سٹیشنوں پر حملے شروع کردیئے ہیں، گزشتہ کئی روز سے منی پور کے قبائل کے مابین جھڑپوں کے دوران ہزاروں لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دو علیحدگی پسند گروپوں کے مابین تصادم کے دوران اسلحہ لوٹ لیا گیا اور پولیس پر تشدد بھی کیا گیا، جھڑپوں کے دوران تین افراد ہلاک اور 20  سے زائدزخمی ہو گئے۔ کشیدہ حالات کے باعث علاقے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے۔ منی پور میں خون ریز نسلی فسادات اور پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں کے بعد کشیدہ حالات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی بند کردیا گیا، پولیس سٹیشن پر حملے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بعد پورے علاقے کو سیل کردیا گیا جس سے اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو گئے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

بانی پی ٹی آئی پاک اسرائیل تعلقات قائم کرنے کیلئے موزوں شخص ہیں،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

تصویر
بانی پی ٹی آئی نے گولڈاسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،بلاگر کا دعویٰ اسرائیل کے بڑے اخبار  ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسرائیل کے پاکستان سے تعلقات قائم کرنے کے لئے موزوں ترین شخصیت ہیں۔ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی بلاگر اینور بشیروا نے اپنے بلاگ میں بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل کے تعلقات کا ذکر کیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے جس میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا اشارہ دیا گیا ۔ بلاگر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گولڈ اسمتھ فیملی سے قریبی تعلق بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل سے متعلق رویہ بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی منفرد پوزیشن تعلقات اور اسٹریٹجک سوچ اسرائیل پاکستان تعلقات کو متاثر کرسکتی ہے  اگر چہ بانی پی ٹی آئی کو  اس قسم کی تبدیلی لانے کی کوشش میں چیلنجز اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اسرائیلی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مغرب اور اسلامی دنیا کے درمیان فاصلے کو ...

ڈالے آتے اور بندہ اٹھا لیا جاتا ہے کسی کو پتہ ہی نہیں ہوتا: اسلام آباد ہائیکورٹ

تصویر
 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری فیضان عثمان کی بازیابی کے کیس میں ریمارکس دیے کہ گھر میں ویگو ڈالے آتے ہیں اور بندہ اٹھا لیا جاتا ہے، علاقے کے ایس ایچ او سمیت کسی کو پتہ ہی نہیں ہوتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے لاپتہ شہری فیضان عثمان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی عدالتی حکم پر پیش ہوئے۔ لاپتہ شہری فیضان عثمان کو عدالتی حکم کے باوجود بازیاب کروا کر پیش نہ کیا جا سکا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ ہمیں دو تین دن کا مزید وقت دیا جائے آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی نے روسٹرم پر آکر مؤقف اپنایا کہ میں نے لاپتہفیضان کے والد کے ساتھ آدھا گھنٹہ گزارا، فیضان کی لوکیشن پہلے اسلام آباد اور 17اگست کو لاہور کی آئی، ہم نے فوٹیجز دیکھی ہیں کچھ لوگوں کے چہروں پر ماسک ہیں جبکہ دوسری فوٹیجز میں نظرآنے والے لوگوں کے چہرے واضح نہیں ہیں۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ ویگو ڈالے گھر آتے ہیں اور بندہ اٹھا لیا جاتا ہے، ایس ایچ او سمیت کسی کو پتہ نہیں نہیں ہوتا، ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ لوگوں کو اٹھانے کا س...

غزہ اورمصر کےدرمیان سے اپنی فوج نہیں ہٹائیں گے: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

تصویر
 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مصر اور غزہ کےدرمیان سرحدی علاقے سے اپنی فوج نہ ہٹانے کا اعلان  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی طرف سے متعلقہ سرحد استعمال نہ کرنےکی ضمانت تک فوج رہےگی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے ممکنہ معاہدے کی بربادی سے متعلق دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ممکنہ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وجہ سے برباد ہوگیا۔ ادھر تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے جس میں شریک ہزاروں مظاہرین نیتن یاہو کی حکمت عملی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ  حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی راہ میں  رکاوٹ نیتن یاہو  کے اپنے سیاسی مفاد ہیں۔          میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

امریکی کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی انتقال کر گئیں

تصویر
 امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن انتقال کرگئیں۔ امریکی میڈیارپورٹ کےمطابق74 سالہ شیلا جیکسن لی کولبلبے کےکینسر کی تشخیص ہوئی تھی،ان کا انتقال جمعہ کو ہوا۔ ستمبر 2022 میں حکومت پاکستان نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پرشیلا جیکسن کو ہلال پاکستان سے نوازا شیلا جیکسن نے2022 سیلاب کےدوران صدرجوبائیڈن کو خط میں پاکستان کی مدد کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب میں پاکستان میں سیلابی صورتحال پراظہار تشویش کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے سوگواران میں شوہر اور 2 بچوں کو چھوڑا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

دوبارہ اقتدار میں آنے پر روس اور یوکرین جنگ کو ختم کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

تصویر
 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ دوبارہ اقتدار میں آنے پر روس اور یوکرین جنگ کو ختم کرنے میں کردار ادا کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےقاتلانہ حملے کے بعد ری پبلکن کنونشن سےخطاب کرتےہوئے کہا ہےکہ تمام امریکیوں کے لیےصدارتی انتخابات لڑرہاہوں،میری جیت نصف امریکاکےلیےنہیں ہوگی،امریکی معاشرے سےتقسیم کوختم کرنا ہوگا،اپنےملک کےلوگوں کیلئےجمہوریت کوبچارہاہوں۔ سابق امریکی صدر  نےبطورصدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کیا۔ہم سب مل کرترقی اورآزادی کےنئےدورکاآغازکرینگے۔ مزید کہا کہ اگر میں آخری وقت پر سرنا ہلاتا تو حملہ آورہدف میں کامیاب ہو جاتا، سیکیورٹی عملےنےحصارمیں لیاتوہوامیں مکابلندکیااورفائٹ فائٹ بولا،جس سے وہاں موجود لوگوں کوادراک ہوگیاکہ میں ٹھیک ہوں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

عمان : امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے میں دو پاکستانیوں سمیت 4 افراد شہید

تصویر
عمان میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے میں دو پاکستانیوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔ پاکستانی سفیر عمران علی نے میڈیازا نیو ز  سے گفتگو میں بتایا کہ حملے میں 70 کے قریب پاکستانی زخمی بھی ہوئے۔ 30 سے 40 پاکستانی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عمان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلس عزا جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے، مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ فورس نے مشرقی مسقط کی مسجد میں ابتدائی طور پر چار ہلاک اور متعدد  زخمی ہونے کی اطلاع دی۔  دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیے گئے ہیں، اور حکام اس واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کررہے ہیں اور  تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔...

امریکی صدر کا غزہ جنگ بندی کا منصوبہ اچھا نہیں لیکن اسرائیل اسے تسلیم کرتا ہے، اسرائیلی مشیر

تصویر
  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خارجہ پالیسی کے چیف ایڈوائزر اوفیر فاک نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کا غزہ جنگ بندی کا منصوبہ اچھا نہیں لیکن اسرائیل اسے تسلیم کریگا۔  غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خارجہ پالیسی کے چیف ایڈوائزر اوفیر فاک کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن کا غزہ میں جنگ بندی کامنصوبہ ا چھا معاہدہ نہیں لیکن اسرائیل اسے قبول کرتا ہے، ہم اپنے تمام یرغمال شہریوں کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔  امریکی صدر بائیڈن کی طرف سےاسرائیل کو پیش کی گئی تجویز تین حصوں پر مشتمل ہے پہلا مرحلہ چھ ہفتے کی جنگ بندی کا ہو گا اس دوران اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشی علاقوں سے پیچھے ہٹ جائے گی، تمام یرغمالیوں کی رہائی، ایک مستقل جنگ بندی اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہوگی۔  امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو تمام اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور حماس کی عسکری قوت ختم کیے بغیر مستقبل جنگ بندی کے حق میں نہیں ہیں۔  وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کے جواب کا انتظار ہے۔  دوسری جانب ...

گوگل کا ملائیشیا میں کلاؤڈ ریجن کے قیام کے لیے2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا علان

تصویر
  ملائیشیا نے کہا ہے کہ گوگل ملائیشیا میں اپنے پہلے ڈیٹا سینٹر اور کلاؤڈ ریجن کے قیام کے لیے2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ عالمی خبر رساں اداے کے کے مطابق ملائیشیا کی سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت کی وزارت نےکہا ہے یہ سرمایہ کاری ملک میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں 26,500 ملازمتیں پیدا کرے گی۔ گوگل اور اس کی پیرنٹ فرم الفابیٹ کے صدر اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر روتھ پوراٹ نے کہا کہ کوگل کا پہلا ڈیٹا سینٹر اور گوگل کلاؤڈ ریجن ملائیشیا میں اب تک کی ہماری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ یہ سرمایہ کاری ملائیشیا کی حکومت کے ساتھ اپنی کلاؤڈ فرسٹ پالیسی سمیت بہترین درجے کے سائبر سکیورٹی معیارکو آگے بڑھانے کے لیے ہماری شراکت پر استوار ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

شاہ رخ خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل، چیک اپ کے بعد ڈسچارج

تصویر
 بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان  کی گرمی کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تاہم ضروری چیک کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ابتدائی طبی علاج کے بعد شاہ رخ خان کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔شاہ رخ خان نے منگل کو احمد آباد میں آئی پی ایل میچ دیکھا، میچ ختم ہونے کے بعد وہ رات کو دیر سے  مقامی ہوٹل پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبح شاہ رخ کی حالت خراب ہونے کے بعد ان کو تقریباً دوپہر 1 بجے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی صحت اب ٹھیک ہے اور انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ احمد آباد کا شمار بھارت کے گرم ترین  شہروں میں کیا جاتا ہے، گزشتہ روز وہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب تھا اور محکمہ موسمیات نے شہر میں ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہوا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

افغانستان میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کی سنگین صورتحال

تصویر
 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد سے افغانستان عدم استحکام کا شکار ہے افغانستان  کی حالت زار پر روشنی ڈالتےہوئےطالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں پر عالمی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی ضرورت ہے۔  2021 کے بعد سے افغانستان میں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال دیکھنے میں آئی ہے  طالبان رجیم نےانسانی بحران اور عدم تحفظ کی صورتحال سےنمٹنے کے بجائے خواتین کو اپنے عتاب کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور تمام وسائل خطے میں دہشتگردی کے فروغ پرصرف کر دیے۔  طالبان کےغیض وغضب کا شکارہونے والوں میں خواتین،صحافی، اقلیتی کمیونٹی، سابق سیاسی و عسکری رہنما اور انسانی حقوق کے کارکنان سرفہرست ہیں۔ خواتین پر کام کرنے کی پابندی لگانے کے باعث افغانستان کی معیشت کو ایک بلین ڈالر کا خسارہ ہوا ہے  20 لاکھ سے زائد افغان بچے بھوک اور افلاس کے باعث شدید خطرناک حالات میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں افغانستان کے 34 میں سے 25 صوبے تباہ کن خشک سالی سے متاثر ہیں  زلزلوں کے نتیجے میں تین لاکھ سے زائد افغان شہری فوری امداد کے منتظر ...