حیدرآباد : مئیر حیدرآباد و چئیرمین واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کاشف شورو نے کی ، اجلاس میں کارپوریشن کے پہلے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی سمیت حیدرآباد کے شہریوں کو فراہمی و نکاسئ آب کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے جیسے معاملات پر غور و خوض کیا گیا ۔ میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ذیلی شعبہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کو کالعدم کرکے " حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن" کی تشکیل کے بعد کارپوریشن کے گورننگ بورڈ کا پہلا تعارفی اجلاس پیر کو کمیٹی روم لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ کراچی میں منعقد ہوا ۔ صدارت مئیر حیدرآباد و چئیرمین واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد کاشف شورو نے کی ۔ جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ ، اسسٹنٹ سیکریٹری فنانس ( B&E) جاوید احمد , بلال میمن کمشنر حیدرآباد ( بذریعہ ویڈیو لنک)، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن ، منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حی...