اشاعتیں

Pakistant لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

تصویر
  راولپنڈی : ( میڈیازا نیوز ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ کیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 2 جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ، فتح 2 درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آرکا بتاناہے کہ فتح2  راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر پاک فو...

پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

تصویر
لاہور :  سوشل میڈیا پرایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے خلاف نفرت انگیزمواد نشر کرنےکے معاملے پر پولیس کی لیگل ٹیم نے رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کےخلاف امریکی حکام سے باضابطہ رابطےکا فیصلہ کرلیا۔ اےآئی جی لیگل نے خاتون پولیس آفیسر پرلگائے الزامات سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت شہبازگل کےخلاف کارروائی کےلیے امریکی سفیرسےرابطہ کرے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں مقیم ڈاکٹرشہبازگل مذہب کی آڑ لے کرعوام کےجذبات کو مجروع کررہےہیں، انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کےزیرتفتیش مقدمات کو متاثرکرنےکی کوشش کی ہے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے  یہاں کلک  کریں

کور کمانڈرز کانفرنس کا مسلح افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت کارروائی پر اتفاق

تصویر
  راولپنڈی:  کور کمانڈرز کانفرنس نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات کا مقصد فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنا ہے ایسے عناصر کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔   آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے زیر صدارت 264ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں  شرکاء نے ملک میں امن کے لیے جانیں قربان کرنے والے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے انسدادِ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران دہشت گردانہ حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے اور اہم دہشت گرد سرغنہ کو جہنم واصل کرنے میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں، پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے،...

بہاولپورملت ایکسپریس میں خاتون کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت

تصویر
  بہاولپورملت ایکسپریس میں تشددکا نشانہ بننےوالی خاتون کی پر اسرار ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بہاولپورملت ایکسپریس میں پراسرار طور پرہلاک ہونیوالی خاتون کے بھائی کا اہم بیان سامنے آیا ہے، مرحومہ کےبھائی افضل نے الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ پولیس اہلکار بہن کوٹرین سےاتارکرلےکرگیااوراس نےہی قتل کیا،ہم کیس کی مکمل پیروی کر ینگےاوراعلی حکام سےرابطہ کرینگے۔ افضل کا مزید کہنا تھا کہ میری بہن مریم عیدکےلئےکراچی سےجڑانوالہ ٹرین سے گئی تھی،8اپریل کومجھےاےایس آئی نسیم نےکال کرکےبہن کی موت کی اطلاع تھی۔بہن کےجسم پر تشددکےنشانات تھے،ہمارادعوی ویڈیومیں نظرآنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ہے۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے تھانہ جڑانوالہ میں مقدمے کےلیے درخواست دے دی متاثرہ خاتون کےبھائی نے تھانہ جڑانوالہ میں مقدمے کےلیے درخواست دے دی۔ الزام لگایا کہ مریم عید کے لیےگھر آرہی تھی۔پولیس اہلکار نے چھیڑ چھاڑ کی،منع کرنے پر تشددکیا۔اور چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا۔ خاتون کراچی سی ایریاقیوم آبادرہائشی تھی،واقعہ 8 اپریل کو پیش آیاتھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکار کو خاتون پر تشدد...

بانی پی ٹی آئی کے کیسزجعلی ،یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے: علی امین گنڈاپور

تصویر
 راولپنڈی: (میڈیازا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہوگئے ہیں، ججز کو جو خط موصول ہوئے اس پر کمیشن بننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کرکے فارم 47والوں کو ایوان میں بھیجا گیا ہے، ہم اور عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک حقیقی آزادی نہیں ملے گی جنگ جاری رہے گی. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ نیا تجربہ کرنے والے ایک دن بے نقاب ہوں گے، آپ اس ملک میں کیسا نظام بنارہے ہیں، جب ضمیر جاگتا ہے تو کہتے ہیں تو یہ ذہنی مریض ہیں، جعلی ایف آئی آرز کے زور پر آپ لوگوں کی زبانیں بند نہیں کرسکتے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ لوگوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈھونڈ کر ووٹ ڈالا، آپ نے بلے کا انتخابی نشان لے لیا ،پارٹی ختم کردی، بانی پی ٹی آئی کی قوم جاگ چکی ہے، بانی پی ٹی آئی ...

این اے 81 سے لیگی رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

تصویر
 لاہور: (میڈیازا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 81 گجرانوالہ سے ن لیگ کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کی رکنیت بحال کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے رانا عثمان غنی اور سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بلال اعجاز چودھری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا ڈھائی ہزار ووٹ کم کر دیا ، استدعا ہے کہ عدالت ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔   سماعت کے دوران عدالت نے حلقہ این اے 81 گجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز کی بطور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) رکنیت بحال کردی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے  یہاں کلک  کریں

قومی اسمبلی کا اجلاس کل، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب

تصویر
  اسلام آباد: ( میڈیازا نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیاگیا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل شام 5 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا ہی زیر بحث آئے گا۔ اجلاس کے دوران رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گی۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔ ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل 16 اپریل کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے  یہاں کلک  کریں 

مسافروں کا قتل غیرانسانی فعل، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: سرفراز بگٹی

تصویر
 کوئٹہ: (میڈیازا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے نوشکی کے علاقے میں 11 افراد کی قتل کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بے گناہ مسافروں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے اور ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مزید کہا ہے کہ نہتے اور معصوم افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا ہر جگہ پر پیچھا کریں گے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو تباہ کرنا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے پنجاب کے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت 5 زخمی ہوئے ہیں۔ کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کو نامعلوم مسلح افراد نے راستے میں روک لیا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 9 افراد کو ساتھ لے گئے اور قریبی پہاڑوں میں لے جا کر گولیاں مار دیں، پولیس نے لاشیں برآمد کر لیں۔ سابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی ...

نوشکی واقعہ کے مجرموں، سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم

تصویر
 اسلام آباد: (میڈیازا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغواء کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم نے اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے اس واقعہ کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ 

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان، اے ڈی بی کی رپورٹ

تصویر
  پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی آنے کی اُمید، شرح 15 فیصد تک آ جائے گی ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی  کی گئی ہے جبکہ  رواں مالی سال مہنگائی پچیس فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں کہاہے کہ بیرونی ادائیگیوں کیلئے پاکستان کا عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار ہے ،پاکستان خواتین کی مالیاتی شمولیت کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، رواں مالی سال پاکستان میں زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی اُمید ہے، تعمیراتی شعبہ میں لاگت بڑھنے اور ٹیکس میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے، پاکستان کی آئندہ مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا تخمینہ  ہے ، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے  لیکن آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی آنے کی اُمید، شرح 15 فیصد تک آ جائے گی،آئندہ سال غذائی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام آ جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت توانائ...