اشاعتیں

Sports لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست کی وجہ بتادی

تصویر
 پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کی وجوہات بتادیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے تسلیم کیا کہ ٹیم پچ اور حالات کو سمجھنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے بیٹنگ میں مطلوبہ رنز نہ بن سکے اور بولرز بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ہدف ویسٹ انڈیز کو بڑا اسکور دینا تھا لیکن حالات سے مکمل ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث یہ ممکن نہ ہوا۔ محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم نے 180 رنز کو ہدف سمجھا حالانکہ 200 رنز بھی بن سکتے تھے مگر پچ اسپن اور سیم دونوں کے لیے مشکل تھی۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کو بھی سراہا۔ بولنگ کے حوالے سے رضوان نے کہا کہ صائم ایوب اور سلمان آغا نے ماضی میں اچھی بولنگ کی لیکن جیت کے لیے وکٹیں لینا ضروری تھا جو نہ ہو سکا۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست  دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

صرف 14 سال کی عمر میں چھکا لگا کر تاریخ بدل دی-نئے بھارتی کرکٹر کے چرچے

تصویر
 صرف 14 سال اور 23 دن کی عمر میں میدان میں اُتر کر ویبھوو سوریاونشی نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے سپر اسٹارز برسوں میں نہیں کر پائے — آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے کم عمر کھلاڑی بن کر سب کی توجہ سمیٹ لی۔ پہلا ہی چھکا، پہلا ہی میچ — اور سب کے دل جیت لیے! 19 اپریل کو راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سب کی نظریں ایک ہی نام پر ٹکی ہوئی تھیں — ویبھوو سوریاونشی۔ جے پور کے ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہوتے ہی ویبھوو نے سب سے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جو اس سے پہلے اسپنر پریاس رائے برمن کے پاس تھا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

تصویر
 پاکستان سپر لیگ 10 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی، کراچی کنگز کو انہی کے ہوم گراؤنڈ میں6 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان نے اوپننگ کا آغاز کیا اور 34 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پھر 38 کے اسکور پر کولن منرو صرف 4 رنز بناکر حسن علی کا نشانہ بنے، اس کے بعد اعظم خان اور کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 103 تک پہنچایا تو وکٹ کیپر اعظم خان محمد نبی کی گیند پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاداب خان نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے...

بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب بننے والے سیم کونسٹاس کو رکی پونٹنگ کی نصیحت

تصویر
  بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔ لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں خوب انجوائے کیا۔ لیکن انہوں نے ایسا بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہوتے دیکھا ہے۔ وہ آتے ہیں اور انہیں یہ جاننے کے لیے کہ وہ کیسے کھلاڑی ہیں اور انہیں کامیاب بین الاقوامی کھلاڑی بننے کے لیے کس چیز کی ضرور ہے، کچھ میچز یا سیریز ملتی ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ

تصویر
 انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی تیسرے میچ سے متعلق میٹنگ ہوئی، ٹیم مینجمنٹ اسپنر کی جگہ ایک فاسٹ بولر شامل کرنے کی خواہاں ہے، زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ یا محمد علی کو زیر غور لایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میر حمزہ کے مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے ٹیم میں شمولیت کے امکان کم ہے، ٹریننگ سیشن میں بھی موجود نہیں۔ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی میں ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن یعنی 24 اکتوبر کو شائقین کے لیے فری انٹری کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے اب تک ہونے والے دونوں میچ ملتان میں کھیلے گئے تھے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پاکستان کا آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

تصویر
 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ جمعرات کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )  میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز ہوگیا ہے اور شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوا۔ گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ قومی ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 116 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، کپتان فاطمہ ثنا 30 اور ندا ڈار 23 بنا کر نمایاں بیٹرز رہیں۔ ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں صرف 85 رنز بنا سکی جبکہ پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ہدف کا دفاع کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال 3 جبکہ کپتان فاطمہ ثنا، اومیما سہیل اور نشرا سندھو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پہلے ٹیسٹ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس کی شرکت مشکوک ، میڈیا رپورٹ

تصویر
 انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان  بین اسٹوکس کی پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا، بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں اولی پوپ کپتانی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کےلیے بین اسٹوکس  کی دستیابی کے لئے مزید انتظارکرنا ہوگا، بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پاپ ٹیم کی قیادت کریں گے، انگلینڈ ٹیم پلئینگ الیون کا اعلان ٹیسٹ  میچ سے دو روز قبل کرتی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  روایت کے مطابق انگلینڈ ٹیم کا ہفتے کو پاکستان کے خلاف پلئینگ الیون کے اعلان کا امکان ہے،بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھےبین اسٹوکس انجری کی وجہ سے سری  لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔ انگلینڈ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین زیک کرولی کا کہنا ہے کہ ابھی بین اسٹوکس  کے کھیلنے کےحوالے سے ہم نہیں  جانتے،بین اسٹوکس بظاہر  ٹھیک لگ رہے ہیں اور انجری سے ریکور کر رہے ہیں، میرے خیال میں انکے مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کل ٹکرائیں گے

تصویر
 پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں  کل آمنا سامنا ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق کل چھ اکتوبر کو پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف گروپ میچز میں اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی ، جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی ۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا تھا جبکہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

قومی ہیرو ارشد ندیم آبائی علاقے میاں چنوں پہنچ گئے، والہانہ استقبال، پھول نچھاور

تصویر
 میاں چنوں: (میڈیازا نیوز) اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم اپنے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچ گئے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ قومی ہیرو قافلے کی صورت میں آبائی علاقے پہنچے، میاں چنوں بائی پاس پر ارشد ندیم کے دوستوں اور اہلخانہ نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، عوام کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ آبائی علاقے پہنچنے پر قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر رقص اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، شہر کے داخلی راستوں پر ویلکم ارشد ندیم کے پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے تھے۔ میاں چنوں پہنچنے پر مداحوں کی جانب سے ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ آبائی شہر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ عزت اور پیار ملنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر حکومت اور عوام کا مشکور ہوں، جیسے مجھے سب عزت دے رہے ہیں بہت خوشی ہو رہی ہے، 2028 اولمپکس کی بھرپور تیاری کروں گا، مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کروں گا۔ گولڈ میڈلسٹ...

خوش آمدید! قومی ہیرو ارشد ندیم کا پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال

تصویر
 لاہور: ( میڈیاز ا  نیوز) پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم پاکستان پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر گولڈ میڈلسٹ کا فقید المثال استقبال کیا گیا، پرستاروں کی جانب سے محبتوں کے پھول نچھاور کئے گئے۔ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی پرواز رات ایک بج کر 25 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پہنچی، ارشد ندیم کے طیارے کو ایئرپورٹ پر واٹر کینن سلیوٹ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔ ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔  میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ویمن ایشیا کپ، پاکستان کو شکست، لنکن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

تصویر
 سری لنکا ویمنز نے پاکستان کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں دمبولا میں مدمقابل تھیں جہاں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لئے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔ جواب میں سری لنکا ویمن نے 141 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر کے گرین شرٹس کو شکست دے دی اور ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سری لنکن کپتان چماری اٹاپٹو 63 رنز کیساتھ نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ ویمن ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور سری لنکاکے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

پیرس اولمپکس کا پہلا میڈل قازقستان کے نام

تصویر
 پیرس اولمپکس کا پہلا میڈل قازقستان نے اپنے نام کرلیا۔ قازقستان نےشوٹنگ کے مکسڈ ڈبل ایونٹ میں برونزمیڈل جیت لیا،برونزمیڈل میچ میں قازقستان نےجرمنی کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس میں آج ہونے والےاسکیٹ بورڈنگ کےمقابلےملتوی کردیےگئےہیں،میڈیا رپورٹس کےمطابق پیرس اولمپکس میں آج مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کا ایونٹ ہونا تھا،تاہم پیرس میں رات بھرجاری بارش کی وجہ سےٹریکس مقابلےکیلئےخشک نہ ہوسکے۔ مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کےمقابلے اب پیرکومنعقدہوں گےجبکہ اتوار کو خواتین کا ایونٹ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پاکستان نے لفٹنگ اور ٹیبل ٹینس میں دو گولڈ میڈل جیت لیے

تصویر
 پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک ہی دن میں بھارتی حریفوں کو ہراکر لفٹنگ اور ٹیبل ٹینس میں دو گولڈ میڈل جیت لیے۔ پاکستان کے محمد عثمان نے قازقستان میں ورلڈ اسٹرینتھ لفٹنگ چیمپین شپ میں 85 کلوگرام میں گولڈمیڈل جیت لیا۔ محمد عثمان نے بھارتی حریف کو ہراکر گولڈ میڈل جیتا۔ انکلائن بنچ پریس میں محمد عثمان کا سلور میڈل بھی جیتا۔ پاکستانی کپتان محمدعثمان نے جیت فلسطین کےنام کردی۔ دوسری جانب لٹل اسٹار ارحم بن نے بھارتی حریف کو ہراکر ٹی ٹی سی اوپن انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ انہوں نے اکشک کو انڈر 21 کٹیگری میں شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ ارحم نے بھارتی کھلاڑی اکشک کو 3-1 سے شکست دی۔ ارحم بن فرخ نے اوپن کیٹگری کا سیمی فائنل کھیل کر کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔  میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ٹی 20 ورلڈ کپ، کامران اکمل نے بھارت کو پاکستان کیخلاف جیت کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

تصویر
 قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کو پاکستان کے خلاف جیت کے لئے فیورٹ قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں 9 جون کو نیویارک کے نئے تعمیر شدہ ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شائقین کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں کامران اکمل سے ایک مداح نے کہا کہ وہ پاک، بھارت ٹاکرے کے فاتح کی پیشین گوئی ،واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سات مرتبہ آمنے سامنے ہو چکے ہیں جس میں بھارت نے پانچ جبکہ پاکستان نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم جون کو امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والا ہے اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکہ کے خلاف ٹیکساس میں کھیلے گا جبکہ ہندوستان ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ 5 جون کو نیویارک میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں 

آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

تصویر
 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلش کرکٹر فل سالٹ دوسرے اور محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔ نئی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے جبکہ انگلش کپتان جوش بٹلر ایک درجہ ترقی کے بعد 7 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آلراؤنڈرز کی فہرست میں بنگلادیش کے کھلاڑی شکیب الحسن سر فہرست ہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں انگلش کھلاڑی عادل رشید سرفہرست ہیں  جبکہ پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ حاصل نہیں کر سکا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی 3 درجہ ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 12 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

فوکس ورلڈ کپ پر ہے، جیت کر عوام کو خوشیاں دیں گے، حارث رؤف

تصویر
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس ورلڈ کپ پر ہے، جیت کر عوام کو خوشیاں دیں گے، جب میچ ہارتے ہیں تو کسی انفرادی کھلاڑی کو قصور وار نہیں ٹھہرا سکتے۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جب میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے لیکن ٹیم کا مورال بلند ہے، ٹیم کا کانفیڈنس بہترین ہے ہم ہر ٹیم کو ہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ابھی جتنے آگے میچز ہیں ان میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا، پاکستان کیمپ کا ماحول بہترین ہے ، انجوائے کررہے ہیں اور پلاننگ کررہے ہیں، کچھ مرتبہ رزلٹس آپکے حق میں نہیں آتے لیکن پلانگ کے تحت کام کرینگے تو رزلٹس اچھے آئیں گے۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ آپ جیسے چاہتے ہیں تو ویسی پرفارمنس کبھی نہیں آرہی ہوتی ، صائم ایوب اور اعظم  خان نے ماضی میں اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن جلدی اچھی پرفارمنس آئے گی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ویسٹ انڈیز کو دھچکا، جیسن ہولڈر ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

تصویر
 ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار کھلاڑی جیسن ہولڈر انجری کی وجہ سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہو گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تجربہ کار کھلاڑی جیسن ہولڈر کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر اوبیڈ میک کوئے کو سکواڈ میں شامل کیا ہے گیا۔ 32 سالہ جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ 2024 کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور انہیں صحت یاب ہونے کیلئے وقت درکار ہے جس کی وجہ سے وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ جیسن ہولڈر کی جگہ سکواڈ میں شامل کئے جانے والے اوبیڈ میک ویسٹ انڈیز اے کے حالیہ دورہ نیپال کے دوران سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے اور انہوں نے پانچ میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران جیسن ہولڈر کی کمی محسوس ہوگی تاہم، اس دوران میک کوئے کو بڑے مرحلے پر ایک موقع فراہم کیا جائے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

تصویر
  کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز حیدرآباد کو شکست دے کر انڈین پریئمیر لیگ ( آئی پی ایل ) 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔ چنئی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے فائنل معرکے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سن رائزز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم محض 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان پیٹ کمنز 24 رنز بنا کر  نمایاں بیٹر رہے۔ دیگر بیٹرز میں ایڈن مارکرم نے 20، ہینرک کلاسن نے 16 اور نتیش کمار نے 13 رنز کی اننگ کھیلی۔ کولکتہ کی جانب سے آندرے رسل نے 19 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 114 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 10.3 اوورز میں حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ونکیتاش ایئر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ اوپر رحمان اللہ گرباز نے 39 رنز بنائے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان سیریز: پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ

تصویر
  لیڈز میں شیڈول پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔  انگلینڈ کے شہر لیڈز میں سارا دن ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں ہونے والا میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، پاکستانی  وقت کے مطابق شام 6:30 بجے دیر سے شروع ہونے والی امیدوں کے باوجود، بارش نے رکنے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے کے طور پر، سیریز 0-0 پر تعطل کا شکار ہے، سیریز کے پہلے ہی میچ میں یہ صورتحال دیکھ کر شائقین کو مایوسی ہوئی مگر آئندہ میچوں میں دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے کرکٹ لورز بے تاب ہیں۔ شائقین کی توجہ اب دوسرےٹی 20 کی طرف منتقل ہو گئی ہے، جو 25 مئی کو شام پاکستانی  وقت کے مطابق 6:30 بجے برمنگھم میں ہونے والا ہے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

فاسٹ بولرحسن علی ٹی20 ورلڈکپ کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے

تصویر
  فاسٹ بولر حسن علی کو پاکستان ٹی20 اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔ ٹیم انتظامیہ کےمطابق حسن علی انگلش کاؤنٹی ورکشائرکی نمائندگی کریں گے، حسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سےبھی باہرہوگئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیےپاکستان کےممکنہ 15رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان،صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے،ذرائع کےمطابق عثمان خان، اعظم خان،افتخار احمد، محمدعامر،نسیم شاہ، شاہین آفریدی،حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاداب خان ٹیم میں شامل ہوں گے, حسن علی کوحارث رؤف کے بیک اپ کے طور پرشامل کیا گیا تھا۔  میڈیازانیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں