خوش آمدید! قومی ہیرو ارشد ندیم کا پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال
لاہور: (میڈیازا نیوز) پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم پاکستان پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر گولڈ میڈلسٹ کا فقید المثال استقبال کیا گیا، پرستاروں کی جانب سے محبتوں کے پھول نچھاور کئے گئے۔
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی پرواز رات ایک بج کر 25 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پہنچی، ارشد ندیم کے طیارے کو ایئرپورٹ پر واٹر کینن سلیوٹ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔
ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں