پاکستانی نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسیع مواقع، انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز
نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز کردیا گیا
شیخانی گروپ کے علی شیخانی اور جے ڈی سی کے تعاون سے نیو فوڈ ڈیلیوری سروس کا آغاز کر دیا گیا۔۔ شہر قائد سمیت ملک بھر میں اب روزگار کی کمی نہیں رہے گی۔
علی شیخانی کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں 50 ہزار لوگوں کو نوکری دی جائے گی ،
کراچی ،لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 5 لاکھ نوکریاں دی جائیں گی۔
جبکہ پاکستانی نو جوانوں کو بیرون ملک روزگار کے وسیع مواقع بھی فراہم کیئے جائیں گے، جن میں یو اے ای ،یو ایس اے، عمان ، آسٹریلیا اور یوکے شامل ہیں۔۔ملک بھر کے 80 فیصد ریسٹورنٹس ن کی جانب سے نئی متعارف ہونے والی فوڈ چین کے ساتھ عوام کو خدمت دینے کے لیئے معاہدے بھی زیر غور ہیں۔
فوڈ پاپا کے سی ای او علی شیخانی کا کہنا تھا فوڈ پاپا کے ساتھ کام کرنے والے نوجواںو ں کو انشورنس کی سہولت بھی مہیا ہوگی جبکہ انکے خاندان کے لیئے اسکول اور اسپتال بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔۔دوسری جانب پرائم منسٹر یوتھ لون پروگرام کا تعاون بھی فوڈ پاپا کو حاصل ہوگا ۔۔نوجوانوں اور ہوم شیفس کو اس فوڈ چین پروگرام کے ذریعے بیرون ملک نو کری کے وسیع مواقع دستیاب ہونگے۔۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں