اشاعتیں

Latest لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شہباز حکومت کے 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1065 ارب روپے کم

تصویر
 موجودہ حکومت کے ابتدائی 16 ماہ کے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ایک ہزار 65 ارب روپے کم ہوگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق جون 2025ء تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض ایک ہزار 614 ارب روپے رہا جبکہ فروری 2024ء تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا۔ مئی 2025ء کے مقابلے جون 2025 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 856 ارب روپے کم ہوا۔ مئی 2025ء تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 470 ارب روپے تھا۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 779 ارب روپے کی کمی ہوئی اور جون  2024 ء تک پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

تصویر
 11 روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 16 اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ گیارہ روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل پانچ ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا،  امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی، جبکہ 11 روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی  ہوئی ، برطانوی برینٹ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے ۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کوکیاجائےگا، قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کووزارت خزانہ کوبھجوائےگا، وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےیاکم کرنےکی مجاز ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کےبعدوزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

چیف جسٹس سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، عدالتی اصلاحات اور ٹیکس تنازعات پر تبادلہ خیال

تصویر
 چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی جس میں عدالتی اصلاحات اور ٹیکس تنازعات کے بروقت حل کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ چیف جسٹس نے متبادل تنازعات کے حل  کے نظام کی کامیابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظام ٹیکس سے متعلق مقدمات کے فوری حل کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی افسران اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اراکین کے لیے تربیتی سیشنز جاری ہیں جبکہ مسابقتی کمیشن کے افسران کے لیے بھی جلد اسی نوعیت کی تربیت شروع کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی، عدالتی نظام کی جدید کاری اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عدلیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی اور عدالتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

تصویر
 پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے  فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج  نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔  میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان

تصویر
 بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے  رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ جمعے کی صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق دھاتی شے ایک مکان کی چھت پر گری، جس کے نتیجے میں دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ ملبہ قریب کھڑی گاڑی پر بھی گرا۔ دھماکے سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی اور صحن میں تقریباً 8 سے 10 فٹ گہرا گڑھا بن گیا جبکہ پرزہ گرنے سے قریبی مکانات بھی لرز اٹھے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ آج شیوپوری کے قریب ایک گھر کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ایک غیر دھماکہ خیز پرزے کے حادثاتی طور پر گرنے کے باعث ہوا اور  واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان

تصویر
پاکستان میں گٹکا ، ماوا، سگریٹ ،کے بعد   ویپ جیسے خطرناک نشے کا   استعمال  ایک فیشن کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔۔ جس سے  دل ،ذیابطیس،  بلڈ پریشر ، دمہ اور  پھیپھڑوں کے سرطان  جیسی  بیماریاں سر فہرست ہیں ۔۔ کراچی میں   قانون سازوں، ماہرین صحت، اور سول سوسائٹی کی تنظیموں  کی جانب سے تمباکو نوشی کے خلاف اقدامات پر غور کرنے کے لیئے    بیٹھک کا اہتمام کیا گیا ۔۔ جس میں   حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمباکو اور ابھرتی ہوئی نیکوٹین مصنوعات کے لیے جامع ضوابط پر فوری عمل درآمد کرے۔ یہ مطالبہ کراچی میں عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی پالیسی ڈائیلاگ کے دوران اٹھایا گیا ۔  خاص طور پر نوجوانوں میں ای سگریٹ، نیکوٹین پاؤچز اور ذائقہ دار تمباکو کی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر  تشویش کا اظہار کیا گیا ۔  شرکاء  کا کہنا تھا  نوجوانوں میں نکوٹین کی کھپت میں اضافہ پالیسی کی خامیوں اور تمباکو کنٹرول کے موجودہ قوانین میں کمزور نفاذ  کی وجہ سے بڑھ گیا ہے۔ سندھ اسمبلی سے متحدہ...

وزیراعظم نے نئی نہروں کی تعمیر رکوادی، منصوبہ صوبوں کے باہمی اتفاق رائے سے مشروط کردیا

تصویر
 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نئی نہروں کی تعمیر کا کام رکواتے ہوئے منصوبے کو صوبوں کے باہمی اتفاق رائے سے مشروط کردیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے بلاول بھٹو کی قیادت میں  وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، راجہ پرویزاشرف، ہمایوں خان،  ندیم افضل چن، شازیہ مری، جام خان شورو اور جمیل احمد سومرو شامل تھے۔ ملاقات میں دریائے سندھ میں نہریں نکالنے کے معاملے پر بات ہوئی  جس میں وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی تمام شرائط مان لیں۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ پر نئی نہروں کی تعمیر کا کام رکوانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر آج پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اجلاس ہوا جس میں نہروں کے معاملے  پر باہمی رضامندی سے کام کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی بروز جمعہ بلایا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائےکے بغیر نہیں ہوگی۔ مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے تک نئی نہریں نہ...

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

تصویر
 بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔  گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی  علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔  بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔  ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی شہری یکم مئی تک اٹاری چیک پوسٹ کے راستے واپس آسکتے ہیں۔ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے دیا  جبکہ بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ  پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود کر دیا جائے گا، بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ یکم مئی تک 55 سے کم کر کے 30 کردیا جائے گا۔ بھارتی وزار...

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری

تصویر
 کراچی کی  مویشی دوست منڈی میں مویشیوں سے بھرے پانچ ٹرک مزید آگئے. ۔ ناردرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی میں  اب تک دو ہزار کے قریب مویشی آچکے ہیں .ہر روز کراچی کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی  مویشیوں کی  خریداری کے لیے آمد  جاری ہے۔۔  مویشوں سے بھرے پانچ ٹرک کراچی کے علاقے میمن گوٹھ اور بھینس کالونی  سےلائے گئے  ہیں جن میں 100 سےزائد مویشی، مویشی دوست منڈی میں  اترے    نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں  پنجاب اور سندھ بھر سے مویشیوں  کی آمد  کا سلسلہ  دن رات  جاری ہے۔۔ اب تک دو ہزار  کے قریب مویشی منڈی میں آچکے ہیں، مویشی دوست منڈی 2025  میں بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ  اب تک تقریبا 50 مویشی فروخت ہو چکے ہیں جبکہ مویشی دوست منڈی میں آۓ  خریداروں میں سے ایک فیملی کا کہنا تھا  کہ منڈی میں قیمتیں مناسب ہیں آج  مویشی خرید کر لےکے  جائیں گے، اسکے علاوہ مویشی دوست منڈی میں جنرل،  وی وی آئی پی  اور  وی آئی پی بلاک کے لیے بیوپاریوں کے آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے. میڈیازا...

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

تصویر
 پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا3 لاکھ 57 ہزار800 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6944 روپے اضافے کے بعد3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر اضافے کے ساتھ 3395 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت24 روپے اضافے کے بعد 3441 اور 10گرام چاندی کی قیمت 21 روپے اضافے کے  بعد  2950  رہی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12 افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ

تصویر
 بنگلہ دیش کی پولیس نے انٹرپول کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 12 افراد کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے، 77 سالہ حسینہ واجد گزشتہ سال 5 اگست سے بھارت میں رہ رہی ہیں۔ حسینہ واجد عوامی لیگ کی 16 سالہ حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد طلبہ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو گئی تھیں۔ ڈ نوٹس کی درخواست بنگلہ دیش پولیس کے نیشنل سینٹرل بیورو (این سی بی) نے جمع کرائی ہے۔ بنگلہ دیشی اخبار ’ڈیلی اسٹار‘ نے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل انعام الحق ساگور کے حوالے سے بتایا کہ این سی بی عدالتوں، پبلک پراسیکیوٹرز یا تفتیشی ایجنسیوں کی اپیلوں کی بنیاد پر ایسی درخواستوں پر کارروائی کرتا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

متنازع کینال منصوبے کیخلاف سندھ بھر میں آج بھی احتجاج

تصویر
  دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف علاقوں میں احتجاج آج بھی جاری رہا خیرپور میں ببرلو بائی پاس پر وکلا کا نہروں کے خلاف دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے وکلا شامل تھے، احتجاجی دھرنے کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر معطل اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی گئیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب، شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی معطلی کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ہر طرح کے ساز و سامان کی آمدروفت بھی رک گئی۔ آج ببرلو بائی پاس احتجاجی دھرنے کے باعث چار دن سے پھنسے ٹرکوں، ٹریلروں کے ڈرائیور اور کلینرز نے حکومت پنجاب کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے اور وفاقی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری

تصویر
 سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہن ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے۔ احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، لیگی رہنماؤں کے متضاد بیانات مضحکہ خیز ہیں۔ شازیہ مری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت کے بعض رہنماؤں کے لہجے تند و تیز ہیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے، اگر ہمارے مخالفین بھی پانی پر احتجاج کر رہیں تو حکومت کی تنقید نہیں بنتی۔ ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز نے کہا کہ سندھ کے اندر ایک عرصے سے پانی کی قلت ہے، احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ شازیہ مری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول صاحب کے لہجے کی نہیں اس معاملے کی شدت کو سمجھیں، اب وزیراعظم کو کھل کر اعلان کرنا ہے کہ ہم اس سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک ...

اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ، غیرملکی خاتون ہلاک

تصویر
 اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک غیرملکی خاتون ہلاک جبکہ دوغیرملکی سیاح سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں غواڑی کے مقام ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک غیر ملکی خاتون سیاح جاں بحق ہو گئیں۔ لینڈ سلائڈنگ کے باعث 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ گاڑی میں سوار 2 غیرملکی سیاح اور ڈرائیور شامل تھے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے تینوں سیاح ایک گاڑی میں سوار تھے، جو لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر چکی ہیں۔ چھاماچھو کے مقام پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور مقامی افراد کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ مسلسل بارشوں کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، گاڑیاں پھنس گئیں، آلو، پیاز کے کنٹینرز کی ترسیل متاثر

تصویر
 متنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرون سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کی سرحد پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی 30 سے 35 ہزار سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں اور کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جن میں کروڑوں ڈالر مالیت کا سامان موجود ہے۔آلو، پیاز، پلپ اور جوسز کے درجنوں کنٹینرز کی ترسیل مکمل طور پر رک چکی ہے برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ بروقت ترسیل نہ ہونے سے برآمدی آرڈرز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے جس سے عالمی منڈی میں پاکستان کا اعتبار متاثر ہو سکتا ہے۔ سندھ بھر میں متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف ہڑتال اور دھرنے چاول کے برآمدکنندگان بھی اس صورتحال سے شدید متاثر ہیں، ان کے مطابق پنجاب سے سندھ اور کراچی کی ملوں تک مال نہ پہنچنے سے 2 سے 3 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر احتجاج ختم نہ ہوا تو برآمدات میں نمایاں کمی کا خطرہ ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں بند راستوں پر کھڑی ہیں۔ ان گاڑیوں میں موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونے کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے جو نہ صرف مالی نقصان بلکہ زرعی پیداو...

صدر اور وزیر اعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس

تصویر
 صدر آصف زرداری اور  وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی ، فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔ خیال رہےکہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں ...