پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری

 سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہن ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے۔ احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، لیگی رہنماؤں کے متضاد بیانات مضحکہ خیز ہیں۔

شازیہ مری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت کے بعض رہنماؤں کے لہجے تند و تیز ہیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے، اگر ہمارے مخالفین بھی پانی پر احتجاج کر رہیں تو حکومت کی تنقید نہیں بنتی۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز نے کہا کہ سندھ کے اندر ایک عرصے سے پانی کی قلت ہے، احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔

شازیہ مری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول صاحب کے لہجے کی نہیں اس معاملے کی شدت کو سمجھیں، اب وزیراعظم کو کھل کر اعلان کرنا ہے کہ ہم اس سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان