ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس، متعدد عمارتیں منہدم
ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ گزشتہ روز ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکیہ کے صوبے بالیک ایسر میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا،عمارتیں لرزاٹھی، زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی، مرکز ضلع سندرگی تھا، زلزلے سے 10 سے زائد عمارتیں گر گئیں، متعد افراد زخمی، استنبول، بورصہ سمیت11 صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترک حکام کے مطابق 601 شدت کے زلزلے کے بعد چند گھنٹوں میں 15آفٹر شاکس آئے، شدت 3سے 5 کے درمیان تھی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں