متنازع کینال منصوبے کیخلاف سندھ بھر میں آج بھی احتجاج

 دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف علاقوں میں احتجاج آج بھی جاری رہا


خیرپور میں ببرلو بائی پاس پر وکلا کا نہروں کے خلاف دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے وکلا شامل تھے، احتجاجی دھرنے کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر معطل اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی گئیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب، شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی معطلی کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ہر طرح کے ساز و سامان کی آمدروفت بھی رک گئی۔

آج ببرلو بائی پاس احتجاجی دھرنے کے باعث چار دن سے پھنسے ٹرکوں، ٹریلروں کے ڈرائیور اور کلینرز نے حکومت پنجاب کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے اور وفاقی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان