انگلینڈ بمقابلہ پاکستان سیریز: پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ

 لیڈز میں شیڈول پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ 

انگلینڈ کے شہر لیڈز میں سارا دن ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں ہونے والا میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے دیر سے شروع ہونے والی امیدوں کے باوجود، بارش نے رکنے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے کے طور پر، سیریز 0-0 پر تعطل کا شکار ہے، سیریز کے پہلے ہی میچ میں یہ صورتحال دیکھ کر شائقین کو مایوسی ہوئی مگر آئندہ میچوں میں دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے کرکٹ لورز بے تاب ہیں۔ شائقین کی توجہ اب دوسرےٹی 20 کی طرف منتقل ہو گئی ہے، جو 25 مئی کو شام پاکستانی 
وقت کے مطابق 6:30 بجے برمنگھم میں ہونے والا ہے
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان