راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ

 انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی تیسرے میچ سے متعلق میٹنگ ہوئی، ٹیم مینجمنٹ اسپنر کی جگہ ایک فاسٹ بولر شامل کرنے کی خواہاں ہے، زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ یا محمد علی کو زیر غور لایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر حمزہ کے مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے ٹیم میں شمولیت کے امکان کم ہے، ٹریننگ سیشن میں بھی موجود نہیں۔

انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی میں ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن یعنی 24 اکتوبر کو شائقین کے لیے فری انٹری کا اعلان کردیا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے اب تک ہونے والے دونوں میچ ملتان میں کھیلے گئے تھے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان

پاکستانی نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسیع مواقع، انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری