آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلش کرکٹر فل سالٹ دوسرے اور محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔

نئی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے جبکہ انگلش کپتان جوش بٹلر ایک درجہ ترقی کے بعد 7 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آلراؤنڈرز کی فہرست میں بنگلادیش کے کھلاڑی شکیب الحسن سر فہرست ہیں۔

باؤلرز کی فہرست میں انگلش کھلاڑی عادل رشید سرفہرست ہیں  جبکہ پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ حاصل نہیں کر سکا۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی 3 درجہ ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 12 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان