علی پور میں زمین کے تنازع پر نوجوان کو باندھ کر آگ لگادی گئی

 علی پور میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے نوجوان کو درخت سے باندھ کر آگ لگادی۔ متاثرہ شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔


پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیت پور کی حدود موضع مٹھن والی کی بستی جمن میں  پیش آیا۔ جہاں چار ملزمان نے احسان اللہ کو رسیوں کی مدد سے درخت سے باندھا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔


 احسان اللہ ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلیے ملتان لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عاطف اسلم کے والد لاہور میں انتقال کر گئے

محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست کی وجہ بتادی

غصہ ، جھنجلاہٹ ، بات بات پر سر پکڑ کر بیٹھ جانا،، چیخنا چلانا ، آخر کیا ہے یہ سب ؟