پی آئی اے سمیت تمام بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز کے مشرق وسطیٰ کے لیے آپریشنز معطل

 

خطے میں سلامتی کے خدشات کے پیش نظر دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کے لیے اپنے فضائی آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، متعدد ایئرلائنز نے یا تو اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں یا انھیں دوسرے راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔


 

 

متعدد کمپنیوں نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات حفاظتی نقطۂ نظر کے تحت کیے گئے ہیں۔

پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن معطل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے خلیجی ممالک کے لیے اپنا فضائی آپریشن فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کے لیے شیڈول تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، یہ معطلی ابتدائی طور پر کل (اتوار) شام تک یا فضائی حدود کی بحالی تک نافذ العمل رہے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے لیے شیڈول پروازیں اپنا آپریشن جاری رکھیں گی مگر حفاظت کے پیش نظر اُن کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ پروازیں طویل راستوں سے ہوتی ہوئیں منزل مقصود تک پہنچیں گی۔

قطر ایئرویز کی دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل

قطر ایئرویز نے بھی تصدیق کی ہے کہ اُن کی دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں قطری فضائی حدود کی بندش کے باعث عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی اداروں اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ اس صورتحال کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی قطر کی فضائی حدود دوبارہ کُھلیں گی تو پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا جائے گا۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان

پاکستانی نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسیع مواقع، انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری