اسرائیل سے کہا ہے لبنان میں شہریوں پر حملے بند کئے جائیں :میتھیو ملر

 امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے کہاہے کہ لبنان میں شہریوں پر حملے بند کیئے جائیں ۔


تفصیلات کے مطابق میتھیو ملر کا کہناتھا کہ امریکا چاہتا ہے لبنان میں شہریوں اور انفرااسٹریکچر کو نشانہ نہ بنایا جائے،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر امریکا کی گہری نظر ہے،مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں،حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے سے انکار کیا،جی سیون ممالک جلد ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر مزید پابندیاں لگانے جارہے ہیں، امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتا،بہت جلد  اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو سے بات کروں گا

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عاطف اسلم کے والد لاہور میں انتقال کر گئے

محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست کی وجہ بتادی

غصہ ، جھنجلاہٹ ، بات بات پر سر پکڑ کر بیٹھ جانا،، چیخنا چلانا ، آخر کیا ہے یہ سب ؟