غزہ اورمصر کےدرمیان سے اپنی فوج نہیں ہٹائیں گے: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مصر اور غزہ کےدرمیان سرحدی علاقے سے اپنی فوج نہ ہٹانے کا اعلان 


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی طرف سے متعلقہ سرحد استعمال نہ کرنےکی ضمانت تک فوج رہےگی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے ممکنہ معاہدے کی بربادی سے متعلق دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ممکنہ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وجہ سے برباد ہوگیا۔

ادھر تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے جس میں شریک ہزاروں مظاہرین نیتن یاہو کی حکمت عملی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ  حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی راہ میں  رکاوٹ نیتن یاہو  کے اپنے سیاسی مفاد ہیں۔

         میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان

پاکستانی نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسیع مواقع، انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری