محکمہ موسمیات کی جانب سے ڈینگی کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا
محکمہ موسمیات کی جانب سےڈینگی کےحوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا، ستمبرمیں سامنے آنے والے ڈینگی کیسزاکتوبرمیں بڑھنےکا خدشہ ہے۔
سیالکوٹ،ملتان،حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی ڈینگی کیسزبڑھنےکا خطرہ ہے،ڈینگی روک تھام کیلئے اسٹیک ہولڈرز،نیشنل ہیلتھ ایجنسی،ڈینگی کنٹرول سینٹرزکوفعال کردارادا کرنا ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سال سے اس وبا نے شہریوں کی صحت کو متاثر کیا ہے،طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،درجہ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں