سول اسپتال کراچی کی توسیع کا منصوبہ، ٹراما سینٹر کے بعد مزید 2 عمارتیں تعمیر ہونگی

 رہنماء پیپلز پارٹی وقار مہدی نے کہا ہے کہ ملک بھر سے مریض علاج کی غرض سے سول اسپتال کراچی آتے ہیں، اس اسپتال میں مزید 2 عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، لیکن اسپتال میں جگہ کم پڑ رہی ہے، جلد اسپتال کے احاطے میں توسیع لائیں گے۔



پیپلز پارٹی رہنماء وقار مہدی نے سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا، انہوں نے میڈیکل اور آرتھوپیڈک وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں وقار مہدی کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کا دباؤ سول اسپتال برداشت کرتا ہے، سندھ کا واحد اسپتال ہے جہاں ایک چھت تلے تمام امراض کا علاج ہوتا ہے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان