ایران اسرائیل پر کبھی حملہ نہ کرتا: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے صدرابراہیم رئیسی نے اسرائیل پر ڈرون حملوں کے بعد کہا ہے کہ جارحیت پسند کو سزا دینے کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سچا وعدہ پورا ہوگیا۔


ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کےجارحانہ اقدامات کےجواب میں آپریشن جائز تھا، اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر جوابی آپریشن دفاع کےحقوق کےدائرہ کار میں تھا۔انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک جارح حکومت کی اندھی حمایت بند کریں۔اس کے علاوہ ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے گزشتہ رات کے حملوں پر جوابی کارروائی کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اسرائیل نے مزید کوئی جارحیت کی تو دوسرا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔

 ادھر اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کی اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی جارحیت کا جواب ہے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان