کراچی: برنس روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

 کراچی کے علاقے برنس روڈ پر ضلعی انتظامیہ  نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔ 




تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی عدالتی احکامات پر کی گئی، برنس روڈ پر تجاوزات کے باعث نہ صرف پیدل چلنا مشکل ہے بلکہ اطراف کی عمارتوں کے رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


انھوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کے دھوئیں کے باعث رہائشیوں کو سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا برنس روڈ پر تجاوزات کے خلاف مقامی رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان

پاکستانی نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسیع مواقع، انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری