ایم کیو ایم کا کراچی میں چوکیداری سسٹم بنانے کا اعلان
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر ایم کیو ایم نے چوکیداری سسٹم بنانے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی کو ووٹ دوں یا نا دوں امن قائم کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے، ہم نے پولیس حکام اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی ہے اور صدر سے بھی کریں گے۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نا کریں سنجیدگی دکھائیں، کوئی سلطان راہی نا بنے کہ یہ نہیں کروں گا وہ نہیں کروں گا، آپ نیبرہڈ سیکیورٹی سسٹم نہیں بنائیں گے تو ایم کیو ایم بنائے گی، کوئی روک سکے تو روک لے۔اُنہوں نے کہا کہ آپ پورے سندھ کے وزیرِ داخلہ ہیں کسی سیاسی شخصیت کے کوآرڈینیٹر نہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کراچی بے امنی کیس لگائیں، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب آپ تمام اداروں کو بلائیں اور ان سے پوچھیں، اسٹریٹ کرائم اب انڈسٹری بن چکی ہے، پولیس عیدی کلیکشن کیلئے نہیں، جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی کامیابی کے خمار سے باہر نہیں آ رہی، رمضان میں ڈکیتی مزاحمت پر بہت سے شہریوں کو قتل کیا گیا۔ کراچی میں اربوں روپے کے موبائل فون چھینے جاتے ہیں، لنجار صاحب وزیرِ داخلہ ضرور بنیں لیکن رویہ درست کرنا ہو گا، سندھ میں امن و امان کی صورتِ حال ٹھیک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ صاحب منہ کھولنے سے پہلے آنکھیں کھولیں، آپ پر بھاری ذمے داری ہے خود کو اہل بنائیں، پولیس کی کالی بھیڑوں کے بغیر جرائم نہیں ہو سکتے، ایرانی ڈیزل سے اربوں روپے کے چوری شدہ فون کی مارکیٹ میں پولیس شامل نہیں؟ کراچی والوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے اس کی مثال نہیں، سندھ حکومت کی عوام پر توجہ ہی نہیں ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں