قاضی احمد کے گائوں ہاشم راہو سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ثناء راہو کو بازیاب کرانے میں پولیس ناکام رہی اور تھانہ صدر کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں علامتی بھوک ہڑتال شروع کر دی
اس موقع پر سید زین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے اغوا کو 9 ماہ گزر چکے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بچی کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جاتا لیکن نااہل پولیس ابھی تک بازیاب نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ مغوی خاتون کے ورثاء، معصوم بچے سراپا احتجاج ہیں۔ میں ان کی ہمت اور کوشش کو سلام پیش کرتا ہوں، سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مغوی کی بازیابی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ کو حکم دیا کہ ان کو گرفتار کر کے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ خاتون کی بازیابی کے لیے ملزم کے گاؤں جانے کا مطالبہ کیا ہے
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں