جنوبی افریقہ میں غصیلے ہاتھی کا سیاحوں کے ٹرک پر حملہ

 جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی ایک ویڈیو  کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہاتھی کو سیاحوں پر مشتمل سفاری ٹرک کو متعدد بار ہوا میں اچھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 


میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جنوبی افریقہ کے پلانسبرگ نیشنل پارک میں پیش آیا جس میں ہاتھی خوفناک طریقے سے ٹرک کو ہوا میں اٹھا کر نیچے پھینک رہا تھا اور سیاح خوف کی وجہ سے سیٹوں کے درمیان دبک کر بیٹھے ہوئے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں ڈرائیور کو ٹرک پر زور زور سے ہاتھ مارتے اور چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ جانور کو بھاگ جانے کو کہہ رہا ہے۔ ہاتھی کچھ دیر تک ایسا رویہ جاری رکھتا ہے لیکن پھر ٹرک چھوڑ کر کنارے پر چلا جاتا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان

پاکستانی نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسیع مواقع، انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری