ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے منگل تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری موسمی انتباہ کے مطابق کل سے صوبہ کے بالائی علاقوں کی مغربی ہواؤں کے زیر اثر آنے کی پیش گوئی ہے جس کے باعث چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ اور نوشہرہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔



ترجمان کے مطابق  5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان ،کرم ، اورکزئی ، کوہاٹ، ہنگو، بنوں ،لکی مروت، وزیرستان، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث مانسہرہ، کوہستان ، چترال، گلگت بلتستان ،دیر ، سوات ، شانگلہ ، نوشہرہ اور صوابی کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ/نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کےلیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔،

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان