وفاقی دارالحکومت میں تیزبارش اورژالہ باری سے موسم خوشگوار

 وفاقی دارالحکومت میں کئی مقامات پرتیزبارش اورژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔



محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان،خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب میں چندمقامات پربارش ہوگی،جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،وسطی، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم  شدید گرم رہےگا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے مری،گلیات،اٹک،جہلم،چکوال،بھکر،میانوالی،خوشاب میں بارش ہوگی،کوئٹہ، قلات، مستونگ،زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،پشین میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جیکب آباد،سکھر،کشموراورگردونواح میں بارش ہو سکتی ہے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان

پاکستانی نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسیع مواقع، انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری