خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

پشاور: خیبرپختونخوا میں مسلسل جاری بارشوں کے نتیجے میں اب تک 36 افرادجاں بحق جبکہ 46 افراد زخمی ہوئے اور چھتیں اور دیواریں گرنے سے  2391 مکانات کو نقصان پہنچا۔


پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات کے نتیجے میں اب تک 36 افرادجاں بحق  اور 46 افراد زخمی ہوئے ہیں, جاں بحق افراد میں 20 بچے،  8 مرد اور 8 خواتین جبکہ زخمیوں میں 9 خواتین، 33 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔

مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2391 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 388 گھروں کو مکمل جبکہ 2003 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔



تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں  پیش آئے جہاں مسلسل بارش سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم نے حالیہ بارشوں میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد ۔اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 110 ملین روپے جاری کیے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان