کراچی ایئر پورٹ پر بچی کے ساتھ ناروا سلوک کا معاملہ، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

کراچی ایئر پورٹ پر  باپ سے ملنے آئی چھوٹی سی بچی کو بالوں سے پکڑ کر پھینکنے کے معاملے پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پرانی ہے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جا چکی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کا بیان میں کہناتھا کہ  ویڈیو میں نظر آنے والے مذکورہ اہلکار کا یہ فعل انفرادی عمل تھا،نامناسب رویئےکیخلاف زیروٹالیرنس پالیسی پرسختی سےعمل پیراہیں،ادارہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار اوردل آزاری پر معذرت کرتا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ بچی سے ناروا سلوک کرنے والے اے ایس ایف افسر اور دو اہلکاروں کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہی اور رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے ، بچی کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے اہلکاروں کو سخت سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔یہ واقعہ دراصل گزشتہ ماہ 10 مارچ کوانٹرنیشنل آرائیول لاونج میں پیش آ یا تھا ۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان