کھاد کے کارخانوں کے بجائے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کی منظوری

 وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد کے کارخانوں کو ملنے والی سبسڈی مکملطور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


ایک طرف سے حکومت سے سبسڈی لے کر دوسری طرف مہنگی کھاد فروخت کرکے کسانوں اور سرکار کو ایک ساتھ لوٹنے والے کھاد کے کارخانوں کو اب گیس پر سبسڈی نہیں ملے گی۔

کھاد کے کارخانوں کو اس وقت دو سو سترہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے اور انہیں 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس سپلائی کی جارہی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ فیصلے پر عملدرآمد کے بعد کارخانوں کو گیس اٹھارہ سو چودہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہم کی جائے گی۔ حکومت کارخانوں کے بجائے کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان