سندھ حکومت کامحکمہ زراعت میں کسان خواتین کے لئے خصوصی ڈیسک کے قیام کا فیصلہ
حکومت نے خواتین کسانوں کو مزید مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کا ایگریکلچرل سیکٹر مزید تعاون کا طلب گا ہے۔
کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں وومن ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی وزیر شاہینہ شیر علی کا کہنا تھا ہم بینظیر بھٹو کے وژن کو آگے لے کر چلتے ہوئے ایک تو چھوٹے کاروبار کرنے والی خواتین کو سپورٹ کر رہے ہیں دوسرا جیل میں قید خواتین کی تربیت اور انہیں نئے کاروبار شروع کروانے کے لیئے پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ کر اپنے خاندان کے لیئے کچھ اچھا کرسکیں۔آنے والے وقت میں وہ خواتین جو جیل یا کسی دار الامان سے نکلتی ہیں انہیں رہنے کے لیئے ہاسٹل کی سہولت بھی مہیا کی جائیگی ۔
کانفرنس میں وفاقی وزیر اورنگزیب خان اور وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر نے شرکت کی اور خواتین ہاریوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا وزٹ کیا ۔۔
کانفرنس سے خطاب میں وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر کا کہنا تھا سندھ حکومت نے بینظیرہاری کارڈ کے تحت کسانوں کو نئے سولر ٹیوب ویلز،، فصلوں کی انشورنس اور واٹر کورسز کی لائننگ کرکے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زرعی سیکٹر میں خواتین کا اہم کردار ہے،
سندھ حکومت خواتین کسانوں کو اب تک 24 ہزار کچن گارڈن کٹس فراہم کر چکی ہے ، 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو کارڈ کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی جائے گی،انہوں نے کہا بینظیر ہاری کارڈ کے تحت چودہ لاکھ کسانوں کو آن لائن ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اورنگزیب خان کا کہنا تھا خواتین کا کام قابل ستائش ہے۔ انہوں نے پسماندہ دیہی علاقوں میں رہتے ہوئے اپنی محنت سے مقام بنایا
کانفرنس میں مختلف شّعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، دو روزہ کانفرنس میں مختلف سیشنس میں ماہرین نے زراعت اور خواتین کے چھوٹے کاروبار پر معلوماتی گفتگو کی
کانفرنس کے اختتام پر اپنی شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں








تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں