بھارتی پنجابی مشہور فلم ’ امر سنگھ چمکیلا ‘ کیلئے اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے 16 کلو وز ن بڑھایا

 معروف بالی ووڈ ایکٹریس پرینیتی چوپڑا کو بلاک بسٹر فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں بہترین پرفارمنس دینے پر شائقین خوب سرا رہے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں بھاری قیمت بھی چکانا پڑی ۔



 میڈیازا نیوزکے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ اس فلم کے لیے انہیں 16 کلو وزن بڑھانا پڑا تھا۔ پرینیتی کا کہنا تھا کہ میں اس فلم کے لیے ڈائریکٹر امتیاز علی سے جب ملنے گئی تو اس وقت میں بالکل فٹ اور سمارٹ تھی۔پرینیتی نے بتایا کہ وہ اس فلم کے لیے بہت پرجوش تھیں اسی لیے ڈائریکٹر امتیاز علی نے انہیں اس فلم میں کام کرنے کی آفر کی تاہم انہوں نے کہا کہ تم فلم کے کردار ’امر جوت کور‘ جیسی نہیں لگتی۔ پرینیتی نے بتایا کہ ڈائریکٹر امتیاز نے انہیں فلم میں کام کے لیے تقریباً 20 کلو گرام وزن بڑھانے کا کہا۔



پرینیتی کا کہنا تھا میں نے 2 سال کی محنت سے اپنا وزن اور جسامت کو پرفیکٹ بنایا تھا لیکن اس فلم میں کام کرنے کی اس قدر خواہش تھی کہ میں 2 سال کی محنت کو ایک منٹ میں بھول گئی اور تقریباً 16 کلو وزن بڑھانے میں کامیاب ہوگئی۔پرینیتی چوپڑا نے اس حوالے سے بتایا کہ وزن بڑھانے کے لیے وہ خوب کھاتی تھیں اور کھانے کے بعد سوجاتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزن بڑھانے کے لیے انہوں نے چاول اور زیادہ روٹیاں کھانا شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ روز روز پیزا کھانا اور مزے کرنا بھی آسان بات نہیں۔


پرینیتی نے بتایا کہ انہیں 16 کلو وزن بڑھانے میں 6 ماہ لگے، اس سارے عمل کے دوران ان کی نیند متاثر ہوئی جس کی وجہ سے ان کا موڈ بھی خراب رہنے لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ تک انہوں نے کوئی ورزش نہیں کی بلکہ وزن بڑھانے کے لیے کولڈ ڈرنکس اور ملک شیک بھی پیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سب کرنا تھا کیونکہ مجھے امر جوت کور جیسا نظر آنا تھا، میں اس کردار کے لیے 10 سال سے انتظار کررہی تھی

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان