ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک
پاکستان میں لاکھوں زندگیاں خطرے میں۔۔ماحولیاتی آلودگی کا بڑھتا عفریت۔۔عوام کی زندگیوں میں زہر گھولتا جا رہا ہے۔۔دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں پر طویل بحث و مباحثہ بھی فی الحال ماحولیاتی مسائل کو کم کرنے میں ناکام رہا۔۔ موسموں کی تبدیلی کے ساتھ فضا میں زہر گھو لنے والے ذرات نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کو سب سے زیادہ متا ثر کیا ہوا ہے۔۔باغوں کا شہر کہلانے والا پنجاب ہر سال سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی شدید آلودگی کی لپیٹ میں آ جاتا ہے ۔۔ جس کے باعث سانس کے امراض میں مسلسل ہونے والا اضافہ انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کر رہا ہے۔۔ ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کی وجوہات کیا؟ فضا میں کاربن گیسسز کا بڑھتا دباو، جنگلات کی کٹائی،صنعتی سرگرمیوں کا بڑھتے رہنا ، فوسل فیول کا استعمال ۔ پاکستان میں فضائی آلودگی کا بحران بھارت سے آنے والی آلودگی میں غیر معمولی اضافہ ایک اہم وجہ ہے۔ بھارت میں کروڑوں گاڑیوں سے دھویں کے اخراج، صنعتی آلودگی اور موسمی زرعی باقیات کو جلانے سے پیدا ہونے والی اسموگ پاکستان پہنچتی ہے اور مقامی فضائی آلودگی کو خطرناک حد تک بڑھا دیتی...