حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔
تحقیقاتی صحافت کے اسرار و رموز اور پاکستان امریکہ اسٹریٹجک تعلقات پر نظر ثانی کے لیئے 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد امر یکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے تعاون سے امریکہ-پاکستان شراکت داری کے عنوان سےشہر قائد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے صحافیوں کو تحقیقاتی صحافت اور پاکستان امریکہ اسٹریٹجک تعلقات پر تفصیلی اور تجرباتی بریفنگ دی گئی ۔۔ تربیتی ورکشاپ میں سینئر صحافی تہمینہ قریشی ، میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے صدر مبشر بخاری، فاطمہ علی ، توصیف رازی ملک، اور لبنا جرار نقوی نے صحافیوں کی رپورٹنگ میں نکھار لانے کے لیئے گفتگو میں کہا ۔۔ تحقیقاتی صحافت میں باوثوق ذرائع کا استعمال ، اور مختلف حقائق کی جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے۔ میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے صدر مبشر بخاری نے آر ٹی آئی قانون کے بارے میں تفصیلی گفتگو...