خالد جوکھیو کی قسطوں پر لی گئی ٹرک دو ماہ قبل چور چرا کر لے گئے، جس کی وجہ سے وہ ہوش و حواس کھو بیٹھا اور بے یار و مددگار بستر کا ہو گیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار صاحب، مہربانی کرکے سکرنڈ کے رہائشی خالد جوکھیو اور اس کے بچوں کی فریاد سنیں۔ خالد جوکھیو کی قسطوں پر لی گئی 1984 ماڈل ٹرک (SBB-037) دو ماہ قبل چور چرا کر لے گئے، جس کی وجہ سے وہ ہوش و حواس کھو بیٹھا اور بے یار و مددگار بستر کا ہو گیا۔ اس کے گھر والوں کا گزارا اسی ٹرک پر ہوتا تھا، اور وہ رات دن محنت مزدوری کرکے ٹرک کی قسطیں ادا کرتا تھا۔ ٹرک چوری ہونے اور بیماری کی وجہ سے قسطیں نہ ادا نا کر سکا تاہم سابقہ ٹرک مالک بھی بار بار پیسے مانگنے لگا۔ خالد کو صدمے میں بستر پر پڑا دیکھ کر اس کے گھر والے زار و قطار روتے رہے، حتیٰ کہ ان کی آنکھیں سوجھ گئیں، اور وہ کھانے پینے سے بھی لاچار ہوگئے۔ اس کے بھائی نے آئی جی اور ایس ایس پی سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹرک واپس کروایا جائے اور بھائی کو لاچاری والی زندگی سے نجات دلوائیں میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں