اشاعتیں

دسمبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کشتی حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم

تصویر
  وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔ گزشتہ روز کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں متاثرہ 47 پاکستانیوں کی نشاندہی  کرکے انہیں ریسکیو کیا گیا تھا۔ یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ریسکیو کیے گئے افراد اور ان کے اہلخانہ کے مابین روابط اور ان کی مدد کیلئے سرگرم ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار واقعے میں متاثرہ پاکستانیوں کی نشاندہی اور مدد کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے فوری نوٹس پر پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا، خصوصی سیل یونانی جزیرے کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ورثا کی اپنے پیاروں تک رسائی کو یقینی بنائے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے

تصویر
  راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔  صدیق الفاروق کے خاندانی ذرائع نے بھی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے انتقال کی  تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مرحوم لیگی رہنما کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔  واضح رہے کہ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اورچیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے، صدیق الفاروق نے 3 سال جیل بھی کاٹی  جبکہ وہ ایک کتاب کے بھی مصنف تھے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

یونان تارکین وطن کی کشتی الٹنے کا معاملہ، 500 افراد تاحال لاپتا

تصویر
  اقوام متحدہ کے  انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان جیریمی لارینس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 78 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بچوں اور عورتوں سمیت 500 سے زائد افراد کی بڑی تعداد اب بھی لاپتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں دوسری جانب یونانی حکام نے کوسٹ گارڈز کی جانب سے تارکین وطن کی کشتی کو رسی سے باندھنے کے باعث کشتی ڈوبنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں کی جانب سے کشتی کو رسی سے باندھنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے باعث کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جبکہ کشتی میں سوار دو تارکین وطن مسافروں نے بھی اس حوالے سے بتایا تھا۔ ابتدائی طور پر کوسٹ گارڈز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اہلکاروں نے محفوظ فاصلہ قائم رکھتے ہوئے کچھ دیر کیلئے رسی پھینکی تھی تاہم وہ رسی کشتی کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ اپنا توازن قائم رکھتے ہوئے تارکین وطن کی کشتی تک محفوظ طریقے سے پہنچنے کیلئ...